انوارالعلوم (جلد 22) — Page 58
انوار العلوم جلد ۲۲ ۵۸ مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع۔۔۔میں بعض اہم ہدایات طاقتوں سے مختلف ہوتی ہے۔مثلاً میرے ہاتھ بچپن سے کمزور ہیں پاؤں مضبوط ہیں لیکن ہاتھ اتنے کمزور ہیں کہ میں چھوٹے سے چھوٹا ڈمبل بھی نہیں دبا سکتا لیکن فٹ بال کا میں کھلاڑی رہا ہوں لوگ عام طور پر ہاتھ باہر نکال کر تیرتے ہیں مگر میں نے صرف تیرنا سیکھا ہوا ہے جسے ہمارے ملک میں لوگوں نے نہایت ہی گندہ نام دیا ہوا ہے۔بیس سال کے بعد میں ایک دفعہ نہر میں تیرا۔۳۰، ۴۰ لڑکے میرے ساتھ تھے مگر وہ قریباً سارے کے سارے رہ گئے اور میں سوا دو میل تک تیرتا چلا گیا۔صرف ایک لڑکا آخر تک میرے ساتھ رہا۔غرض لمبے تیرنے کی بھی مشق کرنی چاہئے۔میں تالاب اور نہر میں تو تیرتا ہوں مگر دریا میں تیرنے کا مجھے موقع نہیں ملا۔تیرنے کے لئے ہمیشہ گروپ کی صورت میں جانا چاہئے اور پھر قاعدہ یہ ہے کہ دریا میں چونکہ چکر آجاتے ہیں اس لئے گروپ کے افراد ہمیشہ اپنے ساتھ ایک رستی رکھتے ہیں جس کے ساتھ کچھ بوجھ بندھا ہوا ہوتا ہے اگر کوئی شخص چکر میں آ جائے تو اُس کے ساتھی زور سے اُس کی طرف رشتی پھینکتے ہیں جس سے پتھر وغیرہ بندھا ہوا ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے وہ دُور تک پہنچ جاتی ہے۔جب اُس رہستی کو وہ شخص پکڑ لیتا ہے تو وہ اُسے کھینچ لیتے ہیں۔ایک اور بات جس کی طرف میں نے پہلے بھی کئی دفعہ توجہ دلائی ہے مگر اب تک توجہ نہیں کی گئی یہ ہے کہ ہر خادم کو کوئی نہ کوئی ہنر آنا چاہئے۔پڑھنا لکھنا غیر طبعی چیز ہے اور ہنر ایک طبعی چیز ہے جو ہر جگہ کام آسکتی ہے۔مثلاً معماری ہے ، لوہاری ہے ، نجاری ہے یا اِسی قسم کے اور پیشے ہیں۔پیشہ ور ہر جگہ اپنے گزارے کی صورت پیدا کر لیتا ہے اور لوگ اُسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آپ کو اگر اچھی عربی آتی ہے اور آپ افغانستان چلے جائیں تو آپ کی کوئی قیمت نہیں لیکن اگر آپ لوہار کا یا نجار کا کام جانتے ہیں یا آپ درزی ہے ہیں یا آپ جو تا بنانا جانتے ہیں تو آپ کی بڑی قیمت ہے۔اسی طرح آپ کو اچھی انگریزی آتی ہے اور آپ آزاد علاقے میں چلے جائیں تو آپ کی کوئی قیمت نہیں لیکن اگر آپ لوہارا کام جانتے ہیں یا اچھے بڑھئی ہیں تو وہ آپ کو سر پر اٹھا لیں گے۔یہی حال جرمنی اور فرانس کا ہے وہاں بھی محض علم کی کوئی قیمت نہیں لیکن اگر آپ کو کوئی پیشہ آتا ہے تو آپ کی