انوارالعلوم (جلد 22) — Page 619
انوار العلوم جلد ۲۲ ۶۱۹ سیر روحانی (۶) اخلاق فاضلہ کے لحاظ سے محمد رسول اللہ پھر اخلاق فاضلہ کو لو تو کوئی خُلق نہیں جس میں آپ نے دنیا کے صلی اللہ علیہ وسلم کا بلند مقام لئے ایک بے مثال نمونہ نہ چھوڑا ہو اور ہر ہر شخص آ ں آپ کے اُن اخلاق کو دیکھ کر آپ کی تعریف کرنے پر مجبور نہ ہو۔مثال کے طور پر بہادری کو لے لو، استقلال کو لے لو، سخاوت کو لے لو ، حیا کو لے لو، انصاف کو لے لو، رحم کو لے لو، دوستوں اور دشمنوں سے آپ کے معاملات کو دیکھ لو، جنگ میں آپ کی ہوشیاری کو دیکھ لو، عورتوں اور بچوں سے معاملات کو لے لو، آپ کے تنظیمی کارناموں پر نظر ڈالو، آپ کی جرنیلی شان کو ملاحظہ کرو تمہیں دکھائی دیگا کہ ہر پہلو کے لحاظ سے آپ کو مقام محمود حاصل ہے اور ہر معاملہ میں دنیا آپ کی اقتداء کرنے پر مجبور ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہادری آپ کی بہادری کی یہ کیفیت تھی کہ مدینہ میں ایک دفعہ باہر جنگل کی طرف سے شور کی آواز آئی ، اُن دنوں یہ خبریں مشہور ہو رہی تھیں کہ روما کی حکومت مدینہ پر حملہ کر نیوالی ہے، اس شور کی آواز پر تمام مسلمانوں میں گھبراہٹ پیدا ہوگئی اور وہ اس ارادہ کے ساتھ مسجد میں جمع ہوئے کہ مشورہ کے بعد کچھ لوگوں کو باہر بھجوا دیا جائے جو دیکھیں کہ یہ کیسا شور ہے مگر ابھی وہ جمع ہی ہو رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھوڑے کی تنگی پیٹھ پر بیٹھے ہوئے باہر سے تشریف لا رہے ہیں ، آپ نے آتے ہی فرمایا میں شور کی آواز سنکر فوراً باہر چلا گیا تھا اور میں نے چکر لگا کر دیکھ لیا ہے خطرہ کی کوئی بات نہیں ، اطمینان سے اپنے اپنے گھروں کو چلے جاؤ۔۱۳۰۔صبر واستقلال صبر واستقلال آپ کے اندر اس قدر پا یا جاتا تھا کہ مکی زندگی میں کفار کی طرف سے آپ کو سخت سے سخت تکالیف دی گئیں، کو بُرا بھلا کہا گیا ، آپ کو شعب ابی طالب میں ایک لمبے عرصہ تک محصور رکھا گیا، آپ کا مقاطعہ کیا گیا، آپ کے گلے میں پڑکا ڈال کر اسقدر گھونٹا گیا کہ آپ کی آنکھیں باہر نکل آئیں ، آپ پر پتھروں کی اسقدر بوچھاڑ کی گئی کہ طائف سے آتے وقت