انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 427

انوار العلوم جلد ۲۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ۴۲۷ چشمہ ہدایت نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ چشمه هدایت ” حالات خواہ اچھے ہوں یا بُرے احمدیت کی گاڑی بہر حال چلتی جائے گی فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - ر بعض دوست توجہ دلانے کے باوجود جلسے کے مبارک ایام ذکر الہی اور دُعاؤں میں گزارنے کی بجائے ادھر اُدھر پھرنے میں ضائع کر دیتے ہیں۔جب میں نے دوستوں کو ادھر اُدھر پھرتے دیکھا تو دل میں کہا کہ جو لوگ توجہ دلانے کے باوجود ایسا کرتے ہیں اُن کے دلوں کو بدلنا اُسی کے اختیار میں ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔پس جب میں نماز میں خدا تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوا تو میں نے اُس سے عرض کیا کہ الہی ! ! تو نے ان کو اپنے دین کی خدمت کے لئے کھڑا کیا ہے پس اب تو ہی ان کے دلوں میں دین کی عزت ، ذکر الہی کا احترام اور عبادت کی محبت عطا فرما کہ یہ کام میرے بس میں نہیں ہے۔آمین آج کے دن میری عورتوں میں بھی تقریر ہوا کرتی ہے لیکن اس سال عورتوں نے خود ہی اپنے حق کو چھوڑ دیا بعض وجوہات سے۔کیونکہ عورتوں میں چونکہ وہ برقع پہنے ہوئے ہوتی ہیں اس لئے پورے طور پر یہ نگرانی نہیں کی جاسکتی کہ ممکن ہے کوئی مرد ہی آجائے یا