انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 343

انوار العلوم جلد ۲۲ ۳۴۳ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو پرائمری کا امتحان بھی پاس نہ کیا تھا مگر چونکہ گھر کا سکول تھا اس لئے اساتذہ مجھے اگلی کلاسوں میں بٹھاتے چلے گئے۔پس میں پرائمری پاس بھی نہیں اور تم تو میٹرک کا امتحان پاس کر چکی ہو۔پھر ایف اے بندگی اس کے بعد بی اے بندگی اور پھر انشاء اللہ ایم اے کی کلاسز کھل جائیں گی اور تم ایم اے ہو جاؤ گی۔اگر تم یہ سمجھو کہ قرآن کریم کے علوم کے مقابلہ میں دُنیا کے علوم بالکل بیچ ہیں تو یقیناً تم تلاش کرو گی کہ قرآن کریم میں وہ علوم کیوں پائے جاتے ہیں۔پہلے ہمیشہ ایمان پیدا ہوتا ہے اور پھر عمل پیدا ہوتا ہے اگر تمہیں یقین ہو که قرآن کریم میں وہ علم بھرا ہوا ہے جو دُنیا میں نہیں تو یقیناً تم تلاش کرو گی کہ وہ ہے کہاں؟ اور جب تم تلاش کرو گی تو وہ تمہیں مل جائے گا۔قرآن کریم خود بتا تا ہے کہ وہ ایک بند خزانہ ہے اس کے الفاظ ہر ایک کے لئے گھلے ہیں ، اس کی سورتیں ہر ایک کے لئے کھلی ہیں مگر اُس کے لئے کھلی ہیں جو پہلے ایمان لاتا ہے وہ فرماتا ہے لا يَمَ الا مرو : وہ لوگ جو ہماری برکت اور رحمت سے ممسوح کئے جاتے ہیں وہی سمجھ سکتے ہیں کہ قرآن کریم میں کیا کچھ بیان ہوا ہے۔باقی عربی کتابیں عربی جاننے سے سمجھی جاسکتی ہیں لیکن قرآن ایمان سے سمجھا جا سکتا ہے۔اگر تمہیں کامل ایمان حاصل ہوا اور پھر تم اس کو دیکھو تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دُنیا کی کسی مجلس میں ، دُنیا کی کسی یونیورسٹی کی ڈگری یافتہ عورت سے تم نیچی نہیں ہو سکتی۔وہ تمہیں اس طرح دیکھیں گی جس طرح شاگردا اپنے اساتذہ اور معلمین کو دیکھتے ہیں کیونکہ تمہارے پاس وہ چیز ہوگی جو اُن کے پاس نہیں ہوگی۔مگر مصیبت یہ ہے کہ احمدی نوجوان بھی ابھی اِس بات پر تو ایمان لے آیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنا ماً مور بھیجا وہ اس بات پر بھی ایمان لے آیا ہے کہ احمدیت کچی ہے مگر ابھی اس بات پر اُسے پختہ ایمان حاصل نہیں ہوا کہ قرآن کریم میں ہر چیز موجود ہے۔اگر یہ بات حاصل ہو جاتی تو آج ہماری جماعت کہیں سے کہیں پہنچ جاتی۔اگر تمہاری جیب میں روپیہ موجود ہو تو کیا ضروت ہے کہ تم صندوق کھولنے جاتی ہو تم اپنی جیب میں ہاتھ ڈالتی ہو اور روپیہ نکال لیتی ہو۔اگر واقعہ میں ایک احمدی مرد اور عورت کے دل میں یہ ایمان ہو کہ قرآن کریم میں ہر چیز موجود ہے تو وہ کسی اور طرف