انوارالعلوم (جلد 22) — Page 246
انوار العلوم جلد ۲۲ ۲۴۶ سیر روحانی (۵) جُلُودُهُمْ وَ قُلُوبُهُمْ إلى ذكر الله - یہ ایسی عجیب تعلیم ہے کہ جس وقت انسان اسے پڑھتا ہے تو پہلے اس کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ کانپنے لگ جاتا ہے مگر پھر جب وہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اُس کے پیار کا مشاہدہ کرتا ہے تو اُسے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اُس کی سزائیں بھی محبت اور پیار کا رنگ رکھتی ہیں۔وہ سزا دیتا ہے تب بھی پیار کے طور پر اور اگر ڈانٹتا ہے تب بھی پیار کے طور پر۔جب مؤمن اس بات کو سوچتے ہیں تو تینین جُلُودُهُمْ وَ قُلُوبُهُمْ إِلى ذِكْرِ الله ان کی جلد میں نرم ہو جاتی ہیں اور ان کے دل اللہ تعالی کی طرف اس طرح کھچے چلے جاتے ہیں کہ وہ سید ھے خدا تعالیٰ کے دربار میں پہنچ جاتے ہیں اور اسے کہتے ہیں اے ہمارے رب ! تیری مار بھی پیاری ہے اور تیرا پیار بھی پیارا ہے۔یہ کتنا عظیم الشان اعلان ہے جو اسلام کے دیوانِ عام سے کیا گیا ہے کیا دنیا کی کوئی حکومت اس اعلان کا مقابلہ کر سکتی ہے؟ - قانونِ الہی کی اتباع کرنے پھر وہ بتاتا ہے کہ جو لوگ ہمارے اس قانون پر عمل کریں گے اُن سے ہمارا کیا اور نہ کرنے والوں سے سلوک سلوک ہوگا فرماتا ہے قُلْ اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ، وَاللهُ غَفُورُ رحيم 14 دنیوی گورنمنٹیں دربار عام سے اعلان کرتی ہیں تو کہتی ہیں کہ دیکھو تم ہمارے قانون کی پابندی کرو گے تو جیل خانوں سے بچ جاؤ گے، تمہیں بڑے بڑے خطاب دیئے جائیں گے تمہیں زمین اور مال ملے گا اور ہم تمہاری حفاظت کریں گے۔مگر یہاں ایک عجیب منظر دیکھنے میں آتا ہے کہ خدائی دیوانِ عام میں بادشاہ یہ اعلان کرتا نظر آتا ہے کہ اے لوگو! اگر تم ہمارے قانون کی پابندی نہیں کرو گے تب بھی تم حکومت کے منافع سے محروم نہیں کئے جاؤ گے فرماتا ہے محلا تُمِدُّ هَؤُلَاء وَهُؤلاء مِن عَطَاء رَبِّكَ وما كان عطار رتك مَحْظُورًا لا یعنی تم اگر کافر بھی ہو گئے تب بھی ہم تمہیں اپنے رزق سے محروم نہیں کریں گے اور تمہاری کوششوں کے نتائج پیدا کرتے چلے جائیں گے۔یہ کتنا عظیم الشان فرق ہے جو دُنیوی حکومتوں اور الہی حکومت میں نظر آتا ہے۔دُنیوی