انوارالعلوم (جلد 22) — Page 147
انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۴۷ اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔فرائض ادا کرو کر دی گئی ہے شاید عورتوں نے وہ جگہ دیکھی ہوگی۔اس میں بارہ کمرے ہوں گے اور ایک بڑا ہال ہو گا ایک لمبی بلڈنگ لائبریری کے لئے بنائی جائے گی تا کہ عورتوں میں مطالعہ کا شوق پیدا ہو۔کمروں میں میز لگے ہوئے ہوں گے گر سیاں بچھی ہوئی ہوں گی اور مطالعہ کا شوق رکھنے والی عورتیں مختلف علوم وفنون کی کتابیں وہاں بیٹھ کر مطالعہ کریں گی اور جو نوٹ لکھنا چاہیں گی وہ نوٹ لکھیں گی۔اسی طرح ہال میں مختلف مضامین پر لیکچر بھی ہوں گے اور عام مطالعہ کرنے والی مستورات وہاں بیٹھ کر مطالعہ بھی کریں گی۔اس کے ساتھ لجنہ کے دفاتر بھی ہوں گے اور پھر آہستہ آہستہ ایسی عمارتیں بھی بنائی جائیں گی جن میں آنے والی مستورات کو ٹھہرایا جا سکے اب بھی اس کا احاطہ اتنا وسیع ہے کہ اس میں کئی ہزا ر عورت آسکتی ہے لیکن پھر یہ فخر بھی صرف تم کو ہی حاصل ہے کہ تمہارا اٹھائیس ہزار روپیہ اس غرض کے لئے پہلے سے جمع ہے صرف چوہیں ، پچھیں ہزار روپیہ اور ہو تو کام ہو جاتا ہے یہ کام بھی آپ لوگوں نے ہی کرنا ہے۔یہ عمارت اب جلدی ملنے والی ہے اور چونکہ اس میں لائبریری بھی ہو گی اور لجنہ کا دفتر بھی اس لئے اس عمارت کے مکمل ہونے پر عورتیں اس میں اطمینان سے اپنے اجلاس بھی کر سکیں گی اور ان کی رہائش کا بھی اس میں انتظام ہوگا۔یہ کام بھی ہے جس کی طرف میں نے توجہ دلا دی ہے گولجنہ یہ کام کریں گی جس کی طرف میں نے توجہ دلا دی ہے کیونکہ یہ کام ایسا ہے جو عورتوں کے اعزاز کو قائم کرنے اور ان کی پوزیشن کو نمایاں کرنے والا ہے اور عورتوں کا اس طرف توجہ کرنا نہایت ضروری ہے۔میرا ارادہ تو صرف دس منٹ بولنے کا تھا مگر تقریر ایک گھنٹہ کی ہو گئی ہے۔اب میں مختصر دعا کے بعد یہاں سے جاؤں گا اور نماز کے بعد مردوں میں تقریر کروں گا جو یہاں بھی سنی جائے گی۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو موجودہ دور کی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ ایمان اور اخلاص اور فدائیت آپ میں پیدا کرے جو صحابیات کے اندر پائی جاتی تھیں تا کہ اس زمانہ میں احمدیت کی اشاعت کا جو فریضہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کیا گیا ہے اس میں آپ کا حصہ مردوں سے کم نہ ہو۔“ الفضل ربوہ ۱۹ / جولائی ۱۹۶۲ ء ) 66