انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 54 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 54

انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۴ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء بعد وہ چیز واپس لینا چاہے تو کیا وہ چیز اُسے واپس کی جائے یا نہ کی جائے ؟ انہوں نے جواب کی دیا وہ کون بے وقوف ہو گا جو کسی کی امانت کو واپس نہیں کرے گا۔بیوی نے کہا۔آخر اُ سے افسوس تو ہو گا کہ میں امانت واپس کر رہا ہوں۔اُنہوں نے جواب دیا۔افسوس کس بات کا وہ چیز اُس کی کی اپنی نہیں تھی اگر وہ اُسے واپس کر دے تو اُسے کیا افسوس ہوسکتا ہے۔بیوی نے کہا اچھا! اگر یہ بات ہے تو ہمارا بچہ جو خدا تعالیٰ کی ایک امانت تھی اُسے خدا تعالیٰ نے ہم سے واپس لے لیا ہے۔یہ حوصلہ تھا جو اُس وقت کی عورتوں میں پایا جاتا تھا۔پس جان کا دے دینا تو کوئی چیز ہی نہیں۔خصوصاً مؤمن کے لئے تو یہ معمولی بات ہوتی ہے۔۱۶ ہم جہاد کے متعلق بتایا کرتے تھے کہ موجود حالات میں شرعاً جائز نہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کی کہ اس کے نتیجہ میں بعض لوگ بزدل بن گئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اُنہوں نے جہاد کو مسئلہ کی وجہ سے نہیں چھوڑا تھا بلکہ بُزدلی کی وجہ سے چھوڑا تھا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہم نے جہاد کو محض مسئلہ کی وجہ سے چھوڑا تھا اور جب کہ ہم محض شرعی مسئلہ کی وجہ سے جہاد کو ممنوع قرار دیتے تھے تو اب لوگوں کو خوش ہونا چاہئے تھا کہ وہ روکیں جو اُن کے رستہ میں حائل تھیں دور ہوتی گئی ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ بجائے خوش ہونے کے رور ہے ہیں یہ میں جانتا ہوں کہ آئندہ کیا ہوگا۔پہلے تم چندہ نہیں دیتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اعلان کیا کہ تم تین ماہ میں صرف ایک دھیلہ بطور چندہ دیا کرو۔اُس وقت لوگ دھیلہ بھی روتے روتے دیتے تھے پھر ایسا مزہ آیا کہ تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ دھیلہ کی بجائے آپ پیسہ چندہ کر دیجئے پھر تم نے کہا سہ ماہی کی شرط نہیں ہونی چاہئے یہ چندہ ماہوار ہونا ہئے۔پھر یہ چندہ پیسہ سے دو پیسہ ہوا اور دو پیسہ سے تین پیسہ ہوا اور اب جماعت میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اپنی ماہوار آمد کا پچاس فیصدی چندہ دیتے ہیں۔پس میں جانتا ہوں کہ ان کمزوریوں کی آہستہ آہستہ اصلاح ہو جاتی ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب تم یہ کہو گے کہ جان دینے میں تو کوئی خاص مزہ نہیں آتا کوئی اس سے بھی بڑی قربانی ہونی چاہئے۔بہر حال اس دن کے آنے پر میرا فرض ہے کہ میں جماعت کو توجہ دلاؤں کہ وہ اپنی بُزدلی کو دور کرے اور اپنے اندر جرات ، بہادری اور حوصلہ پیدا کرے۔میں نہیں جانتا کہ آپ لوگوں کی کیا