انوارالعلوم (جلد 21) — Page 44
انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۴ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء قوم نے جواب دیا کہ جب خدا تعالیٰ کا ہم سے وعدہ ہے کہ وہ ہمیں یہ ملک دے گا تو پھر ہمیں لڑائی کے لئے کیوں کہا جاتا ہے تو جا اور تیرا خدا دونوں لڑو اور اس ملک کو حاصل کرو جب یہ ملک فتح ہو جائے گا تو ہم اس میں داخل ہو جائیں گے۔وہ بیوقوف یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ انہی کا ہے کام تھا خدا تعالیٰ کا اس میں کوئی فائدہ نہیں تھا لیکن بہر حال جب ہندوستان پر انگریز کی حکومت کی تھی اس وقت یہ کہا جاسکتا تھا کہ انگریز ہم پر حکومت کرتا ہے وہ لڑتا پھرے ہم تو اسے ٹیکس ادا کر دیتے ہیں ہمیں لڑنے کی ضرورت نہیں۔لیکن اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں ایک وطن مل گیا ہے اور اس نئے وطن کے مل جانے کے بعد ہماری ذمہ داریاں بدل گئی ہیں اب اس کی چھ حفاظت انگریز کے ذمہ نہیں۔اب انگریز کی اس ملک پر حکومت نہیں کہ وہ جائے اور دشمن سے لڑے۔اب اس مملک پر ہماری حکومت ہے اور اس کی حفاظت کے لئے ان لوگوں کو ہی لڑنا تھی پڑے گا جو اس میں بستے ہیں اور جن کا یہ وطن ہے۔دیکھو! جس شخص کا بچہ بیمار ہوتا ہے وہی اس کا علاج کرتا ہے جس کا گھر ٹپکتا ہے وہی اس پر مٹی ڈالتا ہے جس پر کوئی درندہ حملہ کرتا ہے اسی کو ی دفاع کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔دوسرے لوگ اگر اُس کی مدد کے لئے آجائیں تو یہ ان کا احسان مجھ ہو گا لیکن اصل ذمہ داری اُسی کی ہوگی۔بہر حال مسلمانوں کو ایک وطن مل گیا ہے جس کو وہ اپنا چی وطن کہہ سکتے ہیں اور اس کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری اخلاقی اور مادی طور پر مسلمانوں پر ہی ہے اور یہ ظاہر ہے کہ یہ محفوظ ملک نہیں۔میں اس وقت تفصیل کے ساتھ یہ نہیں بتا سکتا کہ پاکستان کو کیا کیا خطرات درپیش ہیں لیکن کی اہر ہے کہ تقسیم کے بعد پاکستان کی آبادی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔اس کی کثیر آبادی مشرقی پاکستان میں ہے اور قلیل آبادی مغربی پاکستان میں ہے۔مغربی پاکستان کی آبادی تین کروڑ سے کچھ زیادہ اور مشرقی پاکستان کی آباد وی چار کروڑ سے کچھ کم ہے لیکن مشرقی پاکستان کی کی جو آبادی ہے وہ جنگی نہیں۔ایک لمبے عرصے سے وہ لوگ فنونِ جنگ سے بے بہرہ ہیں۔اُن میں وہ جرات اور بہادری نہیں پائی جاتی جو ایک آزاد قوم میں پائی جانی ضروری ہے لیکن اُس کی میں بعض معدنیات اور بعض زرعی اشیاء ایسی پائی جاتی ہیں جن کے بغیر پاکستان زندہ نہیں رہ سکتا۔جوٹ اور بعض دھاتیں جو وہاں پائی جاتی ہیں ایسی ہیں جو صرف پاکستان کے خزانے کو ہی