انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 12

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۲ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء اس کے مقابلہ میں پندرہ سولہ ہزار کے قریب عورتیں تھیں۔گو پچھلے دو سال سے عورتیں جلسہ سالانہ میں حصہ نہیں لے رہیں لیکن جب جلسہ سالانہ اس جگہ پر جہاں ہمارا عارضی مرکز بنے گا قائم ہوگا تو عورتوں اور بچوں کو بھی اس میں آنے کی اجازت ہوگی۔اگر جلسہ سالانہ سے پہلے کچھ عمارتیں تعمیر ہو گئیں تو عورتیں اور بچے ان میں گزارہ کر لیں گے اور مرد باہر میدان میں سو رہیں گے اور اگر مکانات تعمیر نہ ہوئے تو عورتوں اور بچوں کے لئے قناتیں لگا دی جائیں گی چونکہ گرمی کا موسم ہو گا اس لئے عورتیں پردے کے اندر گزارہ کر سکیں گی اور مرد باہر گزارہ کر لیں گے۔بہر حال یہ ایک نہایت ہی خوش کن اور ایمان افزاء نظارہ ہوگا۔خانہ کعبہ میں تو یہ نظارہ ہر سال نظر آتا ہے مکہ میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ سب لوگ آسانی کے ساتھ بسر کر سکیں۔لوگ رات کو سڑکوں پر ہی سو رہتے ہیں۔مکہ کا موسم چونکہ اتنا ٹھنڈا نہیں ہوتا اس لئے زیادہ تکلیف محسوس نہیں ہوتی لوگ سڑکوں اور میدانوں میں پڑے رہتے ہیں اور جن لوگوں کو کمرے مل جاتے ہیں وہ بھی ایک ایک کمرہ میں چھپیں چھپیں تمھیں تھیں ہوتے ہیں اور بعض لوگ تو کمرے لے لیتے ہیں مگر ان کی حالت یہ ہوتی ہے کہ رات کو باہر سو گئے اور صبح اُٹھ کر سامان کمرہ میں رکھا اور کی تالا لگا دیا۔اس جلسہ پر بھی یہی نظارہ نظر آئے گا۔در حقیقت وہ ابتدائی سادگی جو انسانی فطرت میں پیدا کی گئی ہے وہی دنیا میں حقیقی امن پیدا کر سکتی ہے۔جب تک لوگ تکلفات میں پڑے ہیں گے، جب تک لوگ ایسا طریق عمل تلاش کریں گے جو اللہ تعالیٰ نے نہیں بنایا بلکہ انسانوں نے بنایا ہے اُس وقت تک حقیقی امن قائم نہیں ہو گا۔حقیقی امن اُسی وقت قائم ہوگا جب انسان کی اپنی زندگی کو سادہ بنا کر ان چیزوں پر اکتفا کرے گا جو خدا تعالیٰ نے اس کیلئے بنائی ہیں یا نیچر نے کی اس کے لئے پیدا کی ہیں۔تب ضرورت کے مطابق اسے چیزیں مل سکیں گی اور حسد اور کینہ جاتا ہی رہے گا۔لڑائیاں جاتی رہیں گی فتنے اور فساد مٹ جائیں گے اور لوگ امن اور پیار کی زندگی بسر کرسکیں گے۔اسی طرح میں یہ بھی تحریک کرتا ہوں کہ لوگ اپنی اپنی جگہ جا کر دالیں بھی جمع کریں۔یہ دالیں بطور چندہ کے ہونگی مگر یہ چندہ جلسہ سالانہ کے چندہ کے علاوہ ہوگا۔یہ گویا نئے مرکز میں ہمارے پہلے جلسہ سالانہ کے انتظام کیلئے خاص چندہ ہوگا۔ہر ایک شخص اپنی توفیق کے مطابق