انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 352 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 352

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۵۲ قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی نقد ی تھی بدتہذیب ہو، میں یہ نہیں کہتا کہ تم اخلاق سے گری ہوئی کوئی حرکت کر رہے ہو، میں کہتا ہوں کہ تمہارے اعمال ہمیشہ اچھی نیتوں پر مبنی ہونے چاہئیں۔آخر جب تک سڑکیں نہیں بنیں گی یہ چھ گرد و غبار تو ضرور اُڑے گا کیونکہ ہر شخص یہ کوشش کرتا ہے کہ وہ نیکی کی جگہ پر سب سے پہلے پہنچے ؟ اور اس کے لئے موٹروں والے اپنی موٹریں بھی دوڑائیں گے جس کی وجہ سے گرد و غبار اڑے گا اور تمہارے جسموں اور کپڑوں پر پڑے گا۔میں تو اس کی گرد کو بھی رحمت کا ایک چھینٹا سمجھتا ہوں۔آخر اور کونسی قوم ہے جو ہماری طرح بے بس ہو، بیکس ہو اور پھر اللہ تعالیٰ نے اُسے اِس طرح اکٹھا کر دیا ہو۔پس یہ گرد و غبار زندہ خدا کا ایک زندہ نشان ہے۔یہ گرد کے ذرے نہیں یہ خدا تعالیٰ کے نور کی شعاعیں ہیں جو نکل رہی ہیں اور بتا رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ جو چاہے کر سکتا ہے۔مگر جہاں مجھے اس نشان کو دیکھنے میں مزا آتا ہے وہاں مجھے اُن دوستوں کو سمجھا نا بھی پڑتا ہے جو ایک رنگ میں اپنے بھائیوں کی تکلیف کا موجب بنتے ہیں۔عقل یہی کہتی ہے کہ کمزور کا خیال کی رکھا جائے۔بعض لوگ بیمار بھی ہوتے ہیں اُن کی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ہم نے بھی تقریریں کرنی ہوتی ہیں ہمارا بھی خیال رکھیں گرد گلے میں جاتی ہے جس سے تکلیف ہوتی ہے۔ابھی جب میں تقریر کے لئے آرہا تھا تو ہماری جرمن بہن رقیہ تھائمس مارگرٹ نے اپنے گلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھی خیال رکھیں۔آخر آپ نے تقریر کرنی ہے۔میں نے کہا اس کا کون خیال کرتا ہے۔بہر حال ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم دوسرے بھائیوں کی تکلیف کا موجب نہ بنیں۔میں سمجھتا ہوں اس میں ایک حد تک ذمہ داری منتظمین پر بھی عائد ہوتی ہے۔ذمہ دار لوگوں نے اس میں کوتاہی کی ہے انہیں چاہیے تھا کہ وہ سڑکوں کے نشانوں کو نمایاں کرتے لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا۔مگر ساتھ ہی میں شکایت کرنے والے دوستوں کو بھی کہوں گا کہ وہ اپنی نظروں کو وسیع کریں اور ان چیزوں میں بھی خدا تعالیٰ کا نشان دیکھیں۔میری نصیحت ایسی ہی ہے جیسے بچے ماں کو گالیاں دیتے اور تھپڑ مار دیتے ہیں تو ماں انہیں مارتی بھی ہے مگر اس کے چہرے پر عجیب آثار ہوتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچہ تھپڑ نہیں کھا رہا کوئی مزیدار شربت پی رہا ہے۔میں حیران ہوں کہ وہ کونسی طاقت ہے جس نے ایک جگہ پر جس کو حکومتیں بھی نہیں بسا سکیں