انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 287 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 287

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۸۷ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے کہا مولوی صاحب! مجھے تو یقین ہے کہ آپ نے ایسا نہیں کیا مگر چونکہ لوگ کہتے ہیں اس لئے ہے آپ بتائیں کہ یہ نکاح کے متعلق کیا بات ہے؟ وہ کہنے لگے آپ پہلے مجھ سے پوچھ لیتے۔نمبر دار نے چڑی جڑا روپیہ میرے ہتھ تے رکھ دتا تے میں کی کردا“ پرنسپل صاحب کہتے ہیں کہ میں نے دونوں ٹیوٹروں کو بلایا اور اُن سے دریافت کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ وہ کہنے لگے ایسا تو روزانہ ہوتا ہے۔میں کہتا ہوں کہ اگر وہ فی الواقعہ نگران ہوتے تو اس چیز کو دور کرتے۔مثلاً ان میں ایک بیٹا میرا بھی ہے ہوسکتا ہے کہ پرنسپل اُسے سزا دیتا اور وہ میرے کان بھرتا۔میں افسر ہوں ہوسکتا تھا کہ میں غلطی کرتا اور اسے نکال دیتا لیکن ہو کیا جاتا۔اگر وہ لوگ پوری طرح ایمان دار ہوتے تو کہتے ہو جائے جو کچھ ہوتا ہے لیکن ہم نے قانون پر عمل کرانا ہے لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا۔یہ تو چڑی جتنے روپے والی بات ہے۔پرنسپل صاحب کو خیال تک نہ آیا کہ وہ کیا لکھ رہا ہے اور ٹیوٹروں کی یہ بے ایمانی ہے کہ اُنہوں نے لڑکوں کے خلاف کوئی انتظامی کا رروائی نہ کی۔اس نقص کا بہر حال کوئی علاج کیا جائے گا میں نے عزم کر لیا ہے کہ ایسے لوگوں کو سکول سے نکال دوں۔تمہارے اندرا گر ایمان ہوتا تو خدا اور رسول کے مقابلہ میں خواہ ساری دنیا ناراض ہو جاتی تمہیں اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ تم اگر مجھ سے اپنے حق میں فیصلہ کرا لیتے ہو تو میں بہر حال انسان ہوں اور غلطی کر سکتا ہوں لیکن اگر تم دوسرے کا حق چھین لیتے ہو تو اس کے بدلہ میں تم جہنم میں جاؤ گے۔سے بھلا یہ بھی کوئی طریق ہے کہ چونکہ پچاس روپیہ ماہوار کی نوکری جاتی رہے گی اس لئے ہم لڑکوں کی اصلاح نہیں کر سکتے حالانکہ تم صحیح طریق پر چل کر ہی کامیاب ہو سکتے ہو۔جب تک تم چالبازی کرتے رہو گے ، جب تک تم بے ایمانی کرتے رہو گے، جب تک تم اپنی روٹی کی فکر کرو گے اُس وقت تک تم خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل نہیں کر سکتے۔اور جب تک تم خدا تعالیٰ کی رضاء حاصل نہیں کرتے سلسلہ کا مفید وجود نہیں بن سکتے اور نہ ہی کوئی کا رنامہ کر سکتے ہو۔تم چوہے کی چی طرح مارے جا سکتے ہو مگر بہادر شیر کی طرح فتح حاصل نہیں کر سکتے۔میری ان باتوں کو سوچو اگر یہ باتیں غلط ہیں تو غور کرنے کے بعد میرے پاس کوئی ایسی مثال پیش کرو کہ فلاں جگہ پر فلاں