انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxvi
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۱ تعارف کتب کوشش کرے گا اور ہر غداری کی روح کو خواہ وہ پاکستان میں سر اُٹھائے یا ہندوستان میں سر اُٹھائے دبانے کی کوشش کرے گا۔بلکہ صرف ہندوستان اور پاکستان میں ہی نہیں دنیا کے ہر گوشہ کے لوگوں کے لئے ”الرحمت“ رحمت کا نشان بننے کی سعی کرے گا۔“ اسی طرح آپ نے پاکستان کے احمدیوں کو حکومت پاکستان کا اور ہندوستان کے احمد یوں کو ہندوستان کی حکومت کا فرمانبردار رہنے کی تلقین کی اور فرمایا:۔ہم اس دائمی سچائی کو جو قرآن کریم میں بار بار بیان کی گئی ہے کبھی نہیں چھوڑ سکتے کہ جو شخص جس حکومت میں رہتا ہے وہ اُس کا فرمانبردار رہے اور اس کے ساتھ پوری طرح تعاون کرے۔“ (۱۷) دنیا کے معزز ترین انسان محمد رسول اللہ علے ہیں ۲۶ دسمبر ۱۹۴۹ء کو حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ ربوہ میں افتتاحی خطاب فرمایا جس میں حضور نے پرندوں کی مثال دیتے ہوئے فرمایا کہ جب شکاری ان پر فائر کرتا ہے تو وہ اُڑ کر دوسری جگہ اکٹھے ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔اسی طرح ہم بھی آرام سے اور اطمینان سے دنیا کی چالاکیوں اور ہوشیاریوں اور فریبوں سے بالکل غافل ہو کر اپنی آرام گاہ میں اطمینان اور آرام سے بیٹھتے تھے کہ چالاک شکاری نے آسمانی پرندوں کے جھنڈ پر فائر کیا مگر وہ پرندے ایک آواز پر پھر ایک نئے مرکز میں جمع ہو گئے۔آپ نے فرمایا:۔آؤ ہم اپنے ازلی ابدی آقا کے حضور عاجزانہ التجائیں کریں اور دشمن کو گھٹنے ٹیک کر یہ اقرار کرنے پر مجبور کریں کہ دنیا کا معزز ترین انسان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔“