انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxii
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۷ (۱۳) اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے تعارف کتب سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۳۱ اکتو بر ۱۹۴۹ء کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ربوہ کے سالانہ اجتماع پر اجتماع کے دوسرے دن خدام سے جو خطاب فرمایا اُس میں آپ نے خدام کو فیشن پرستی کی لعنت کو ترک کرنے کی تلقین فرمائی اور فرمایا کہ جو قوم فیشن یا سماج کے رواجوں سے مرعوب ہو کر اپنا مح نظر بھول جاتی ہے اُس کے لئے ترقی کی تمام راہیں مسدود ہو جاتی ہیں۔حضور نے داڑھی رکھنے کی تلقین فرمائی اور جرمن نومسلم ہر عبدالشکور کنزے کو سٹیج پر کھڑا کر کے فرمایا دیکھو ان کی گزشتہ سات پشتوں میں بھی کسی نے داڑھی نہیں رکھی ہوگی لیکن جونہی انہوں نے اسلام قبول کیا داڑھی کو اس کا طرہ امتیاز سمجھتے ہوئے فوراً رکھ لی۔اس کے بعد حضور نے چندہ میں نادہند ا حباب کو توجہ دلائی اور خدام کو تلقین فرمائی کہ تمہارے عزیزوں ، رشتہ داروں اور ہمسایوں میں سے جو نا دہند ہیں اُن کو تلقین کرو۔اس کے بعد حضور نے اسلامی لباس اور دیگر اسلامی طور و طریق کے متعلق اپنی زریں ہدایات سے خدام کو نوازا۔(۱۴) خدام الاحمدیہ کا نائب صدر صدرانجمن کا اور ہر مجلس کا قائد مقامی امیر کی مجلس عاملہ کا رکن ہوا کرے گا حضرت مصلح موعود نے یہ مختصر مگر جامع خطاب مؤرخہ یکم نومبر ۱۹۴۹ء کو برموقع اختتام اجتماع خدام الاحمدیہ فرمایا تھا۔اس خطاب میں حضور نے اپنے خدام کو زریں ارشادات سے نوازتے ہوئے انتظامی اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔جن میں سے