انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxi
انوار العلوم جلد ۲۱ 17 تعارف کتب ہے کہ حضرت خدا کے مقرب تھے ورنہ خدا ایک ہی ہے۔۔۔اسی طرح طلاق کا مسئلہ ہے۔آج امریکہ، انگلستان میں بھی طلاق کے قوانین بنائے جا رہے ہیں اس طرح اسلامی نظریہ کو درست تسلیم کیا جا رہا ہے۔۔۔۔اسی طرح حرمت شراب، کثرت ازدواج ، جوا اور سزائے موت کے قوانین و نظریات ہیں جن میں اسلامی نظریات کو فتح نصیب ہورہی ہے“۔(۱۲) خدام الاحمدیہ کے قیام سے وابستہ توقعات ۱/۳۰اکتوبر ۱۹۴۹ء میں خدام الاحمدیہ کے نویں سالانہ اجتماع میں خدام الاحمدیہ سے خطاب کرتے ہوئے خدام کو اُن کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ مجھے افسوس کے ساتھ یہ اعلان کرنا پڑتا ہے کہ خدام الاحمدیہ نے میری تو قعات کو اُس حد تک پورا نہیں کیا جو میں نے اس کے قیام کے وقت اس سے وابستہ کی تھیں۔اس وجہ سے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ خود اس کا صدر بنوں تا اپنے منشاء کو ان پر واضح کرتا رہوں۔لہذا آئندہ کے لئے خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا صدر میں ہوا کروں گا اور شوری کی طرح آئندہ اس کے اجتماع میری صدارت میں ہوا کریں گے۔اسی طرح انتخاب صدر کے متعلق زریں ہدایات دیں کہ صدارت کے لئے نام تجویز کرتے وقت محض یہ خیال نہ رکھا جائے کہ اس کا تعلق کسی بڑے خاندان سے ہے بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ اس کا عمل اسلام اور احمدیت کی شان کے مطابق ہے یا نہیں۔کیونکہ اگر کوئی نمازوں کا پابند نہیں اور دین کی خدمت کے لئے ہر وقت پیش پیش نہیں رہتا تو وہ محبت کی بجائے نفرت کا مستحق ہے۔اسی طرح آپ نے ایک احمدی نوجوان کے معنی یہ بیان فرمائے کہ اسے اپنی زبان پر قابو ہو ، وہ محنتی ہو ، وہ دیندار ہو، وہ پنج وقت کا نمازی ہو وہ قربانی وایثار کا مجسمہ ہو اور کلمہ حق کو زیادہ سے زیادہ پہنچانے میں نڈر ہو۔