انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 65 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 65

انوار العلوم جلد ۲۱ ۶۵ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر دوسری تقریر فرموده ۲۴ جنوری ۱۹۴۹ء بمقام رتن باغ لاہور ) دعوت عشائیہ از جماعت احمد یہ لاہور ) عملی نمونہ دکھانے اور قومی اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کریں تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چونکہ مجھے اُردو میں بولنے کی اجازت دی گئی ہے اس لئے میں اُردو میں تقریر کروں گا۔ابھی آپ لوگوں کے سامنے شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمد یہ لا ہور نے کنزے صاحب کی آمد پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور یہاں کے لوگوں کی طرف سے انہیں مرحبا کہا ہے۔مسٹر کنزے جرمنی کے رہنے والے ہیں۔آپ ٹریپولی میں جنرل رومیل کے ماتحت لڑتے رہے اور وہاں ہی آپ قید ہوئے۔آپ کو بطور قیدی پہلے امریکہ بھیجا گیا اور پھر امریکہ سے آپ انگلینڈ لائے گئے۔انگلینڈ آ کر آپ کے اندر مذہب کے لئے ایک تڑپ پیدا ہوئی۔آپ نے دیکھا کہ دنیا کی حالت دن بدن خراب ہو رہی ہے اس کا علاج کرنا چاہئے اور آپ نے یہ سمجھا کہ اس کی کا علاج سوائے مذہب کے اور کوئی نہیں۔آپ نے وہ مذہب تلاش کرنا چاہا جو ان خرابیوں کو دور کر سکے۔اس لئے آپ نے مذاہب کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔اس سلسلے میں آپ نے اسلام کے لٹریچر کا بھی مطالعہ کیا اور مزید واقفیت کے لئے آپ نے امام مسجد لندن کو چھٹھی لکھی۔آپ نے انہیں یہ بھی لکھا کہ آپ اُن سے ملنا چاہتے ہیں۔اس چٹھی کے جواب میں امام مسجد لندن نے انہیں لٹریچر بھیجا اور بعض افسروں کی معرفت اجازت لے کر ان سے ملے اور بعض دفعہ آپ کو بھی مسجد میں آنے کی اجازت دی گئی۔ایک دو ملاقاتوں کے بعد ہی آپ پر اسلام کی حقیقت