انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 508 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 508

انوار العلوم جلد ۲۰ دیباچہ تفسیر القرآن افاضات سے حاصل کئے ہیں۔میں اس موقع پر قاضی محمد اسلم صاحب پروفیسر گورنمنٹ کالج لاہور اور سرمحمد ظفر اللہ خاں صاحب حج فیڈرل کورٹ آف انڈیا ( حال وزیر خارجہ پاکستان ) کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ، جن دونوں نے اس دیباچہ کو انگریزی زبان کا جامہ پہنایا ہے اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کو اپنی برکات کے عطر سے ممسوح کرے اور دین و دنیا میں ان کا حافظ و ناصر رہے۔میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ حضرت خلیفہ اول (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا شاگرد ہونے کی وجہ سے کئی مضامین میری تفسیر میں لازماً ایسے آئے ہیں جو میں نے اُن سے سیکھے اس لئے اس تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر بھی ، حضرت خلیفہ اول کی تفسیر بھی اور میری تفسیر بھی آجائے گی اور چونکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی روح سے ممسوح کر کے اُن علوم سے سرفراز فرمایا تھا جو اس زمانہ کے لئے ضروری ہیں اس لئے میں اُمید کرتا ہوں کہ یہ تفسیر بہت سے بیماروں کو شفا دینے کا موجب ہو گی ، بہت سے اندھے اس کے ذریعہ سے آنکھیں پائیں گے، بہرے سننے لگ جائیں گے، گونگے بولنے لگ جائیں گے لنگڑے اور پانچ چلنے لگ جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس کے مضامین کو برکت دیں گے اور یہ اس غرض کو پورا کرے گی ، جس غرض کے لئے یہ شائع کی جارہی ہے۔اللَّهُمَّ امِینَ تاریخ الخمیس جلدا صفحه ۴۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۲۳۸ھ بخاری کتاب الوحى باب كيف كان بدء الوحى۔۔۔۔۔۔۔۔الخ سموئیل نمبرا باب ۲۵ آیت ۳۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء ۴ سلاطین نمبر ا باب ۱ آیت ۴۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء ۵ تواریخ نمبر ا باب ۱۶ آیت ۳۶ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء تواریخ نمبر ۲ باب ۶ آیت ۴ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء کے زبور باب ۷۲ آیت ۱۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء متی باب ۱۵ آیت ۲۱ تا ۲۶ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء