انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 292 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 292

انوار العلوم جلد ۲۰ ۲۹۲ دیباچہ تفسیر القرآن یا اِن دونوں تعلیموں میں سے کسی ایک کو اس کے ظاہر سے پھرا کر اس کی کوئی تاویل کرنی پڑے گی۔میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا گال پھیر دینے کی تعلیم قابل عمل ہے یا نہیں۔میں اس جگہ پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اول عیسائی دنیا نے اپنی ساری تاریخ میں جنگ سے دریغ نہیں کیا۔جب عیسائیت شروع شروع میں روما میں غالب تھی تب بھی اُس نے غیر قوموں سے جنگیں کیں۔دفاعی ہی نہیں بلکہ جارحانہ بھی۔اور اب جبکہ عیسائیت دنیا میں غالب آ گئی ہے اب بھی وہ جنگیں کرتی ہے۔دفاعی ہی نہیں بلکہ جارحانہ بھی۔صرف فرق یہ ہے کہ جنگ کرنے والوں میں سے جو فریق جیت جاتا ہے اُس کے متعلق کہہ دیا جاتا تھا کہ وہ کرسچن سویلز یشن کا پابند تھا۔کرسچن سویلزیشن اس زمانہ میں صرف غالب اور فاتح کے طریق کا می نام ہے اور اس لفظ کے حقیقی معنی اب کوئی بھی باقی نہیں رہے۔جب دو قو میں آپس میں لڑتی ہیں تو ہر قوم اس بات کی مدعی ہوتی ہے کہ وہ کرسچن سویلزیشن کی تائید کر رہی ہے اور جب کوئی قوم جیت جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ اس جیتی ہوئی قوم کا طریق کار ہی کر سچن سویلز بیشن ہے۔مگر بہر حال مسیح کے زمانہ سے آج تک عیسائی دنیا جنگ کرتی چلی آرہی ہے اور قرائن بتاتے ہیں کہ جنگ کرتی چلی جائے گی۔پس جہاں تک مسیحی دنیا کے فیصلہ کا تعلق ہے یہی معلوم ہوتا ہے کہ تم 66 اپنے کپڑے بیچ کر تلوار خرید و ” اور میں صلح کرانے کے لئے نہیں بلکہ تلوار چلانے کے لئے آب ہوں“۔یہ اصل قانون ہے اور ” تو ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا بھی پھیر دے“۔یہ قانون یا تو ابتدائی عیسائی دنیا کی کمزوری کے وقت مصلحا اختیار کیا گیا تھا یا پھر عیسائی افراد کے باہمی تعلقات کی حد تک یہ قانون محدود ہے۔حکومتوں اور قوموں پر یہ قانون چسپاں نہیں ہوتا۔دوسرے اگر یہ بھی سمجھ لیا جائے کہ مسیح کی اصل تعلیم جنگ کی نہیں تھی بلکہ صلح ہی کی تھی تب بھی اس تعلیم سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ جو شخص اس تعلیم کے خلاف عمل کرتا ہے وہ خدا کا برگزیدہ نہیں ہوسکتا۔کیونکہ عیسائی دنیا آج تک موسی اور یوشع اور داؤڑ کو خدا کا برگزیدہ قرار دیتی ہے بلکہ خود عیسائیت کے زمانہ کے بعض قومی ہیرو جنہوں نے اپنی قوم کے لئے جان کو خطرہ میں ڈال کر دشمنوں سے جنگیں کی ہیں مختلف زمانہ کے پوپوں کے فتویٰ کے مطابق آج سینٹ کہلاتے ہیں۔