انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 107 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 107

انوار العلوم جلد ۲۰ 12 دیباچہ تفسیر القرآن دھن و دولت دے اور وید کے دشمنوں کو تباہ اور ہلاک کر۔۴۔سام وید اُتر آرچک ادھیائے ۱۰ منتر ۳ میں لکھا ہے:۔”اے اندر دیوتا تو غیر ویدک دھرمیوں کو کب یوں کچل کر تباہ کرے گا جیسے چھتری دار پھول کو پاؤں سے کچل کر تباہ کر دیا جاتا ہے۔اے اندر! تو کب تک ہماری ان دعاؤں کو سنے گا۔۵۔اتھرو وید کا نڈ نمبر ۱۹ سوکت ۲۸ منتر ۴ تا ۱۰ میں لکھا ہے:۔”اے دکھ! تو ہمارے دشمنوں کے دلوں کو توڑ دے جیسے تو اُگتے وقت میں زمین کی کھال کو چیرتی ہوئی اوپر کو نکل آتی ہے ویسے ہی ان ہمارے دشمنوں کے سروں کو چیر کر اوپر کو نکل کر ان کو گرا کر تباہ کر دے۔-۶۔اتھرو وید کا نڈ نمبر ۱۹ سوکت ۲۹ منترا تا ۹ میں لکھا ہے:۔” اے دبھ! تو میرے دشمنوں اور مقابلہ کرنے والوں کو چھ اور میرے دوسرے ہر قسم کے مخالفین کو بھی چھ جا۔اے دیکھ ! میرے دشمنوں اور مقابلہ کرنے والوں کو تباہ کر اور ہمارے مخالفین کو بھی تباہ و بربادکر وغیرہ وغیرہ۔۔یجر ویدا دھیائے ۲۷ منتر ۲ میں لکھا ہے:۔”اے آگ ہم براہمن لوگ جو تیرے پجاری ہیں تو ہمیں عزت و دولت دے مگر ہمارے مخالفوں کو سمجھ نہ دے“۔۔یجرویدا دھیائے۱۱ منتر ۸۰ میں لکھا ہے۔اے آگ دیوتا جو لوگ ہم کو دھن و دولت نہیں دیتے بلکہ ہماری مخالفت کرتے ہیں ، تو اُن کو جلا کر راکھ کر دے۔ویدوں کے علاوہ دوسری مذہبی کتب میں بھی اسی قسم کی تعلیم ہے۔چنانچہ منوسمرتی جو تمام ہندوؤں کے نزدیک ویدوں کی حقیقی تفسیر ہے اُس میں لکھا ہے کہ:۔ویدوں پر اعتراض کرنے والوں کو ملک سے باہر نکال دو۔‘90 ۹۔” جوشو در براہمن کے برابر بیٹھنا چاہے راجہ یا تو اُس کی کمر پر گرم لوہے کے داغ دے،