انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 520 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 520

کیا تھایہ مجھ سے ویسا ہی سلوک نہ کریں۔اس خیال نے آپؐ پر ایسا اثر کیا کہ آپؐ نے اپنی مرض الموت میں یہود ونصاریٰ پر لعنت کی کہ انہوں نے اپنے احبار کی قبور کو سجدہ گاہ بنا لیا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں:قَالَ فِیْ مَرَضِہِ الَّذِیْ مَاتَ فِیہِ لَعَنَ اللّٰہُ الْیَھُوْدَ وَالنَّصَاریٰ اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ اَنْبِیَآءِھِمْ مَسَاجِدَ قَالَتْ لَولَاذٰلِکَ لَا بَرَزُوْا قَبْرَہٗ(بخاری کتاب الجنائز باب مایکرۃ من اتخاذ المساجد علی القبور)آنحضرت ﷺ نے اس مرض میں جس میں وفات پا ئی فرمایا اللہ تعالیٰ یہود اور نصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبور کو مساجد بنا لیا ہے اور حضرت عائشہ نے یہ بھی زائد کیا کہ اگر یہ بات نہ ہو تی تو صحابہؓ آپؐ کی قبر کو بند نہ کرتےبلکہ ظاہر کر تے۔اس حدیث سے پتہ لگ سکتا ہے کہ آپؐ کو شرک سے کیسی نفرت تھی وفات کے وقت سب سے بڑا خیال آپؐ کو یہ تھا کہ میں عمر بھر جو ایک خدا کی تعلیم دیتا رہا ہوں لوگ اسے بھول نہ جا ئیں اور میرے بعد پھر کہیں شرک میں مبتلا نہ ہو جا ئیںاوراگر پہلے معبودوں کو چھوڑا ہے تو اب مجھے ہی معبود نہ بنا بیٹھیں اور اپنے اس نقص کے دور کرنے کے لیے ایسے سخت الفاظ استعمال فرمائے جن سے صحابہ کرام ؓایسے متاثر ہو ئے کہ انہوں نے خوف کے مارے آپؐ کی قبر کو بھی ظاہر کر نا پسند نہ کیا تا آپؐ کے حکم کے خلاف نہ ہو جا ئے چنانچہ اب تک وہ قبر مبارک ایک بند مکان میں ہے جس تک جا نے کی لوگوں کو اجازت نہیں۔طہارت نفسآنحضرت ﷺ کی پاک سیرت پر قلم اٹھا نا کو ئی آسان کام نہیں اسی لیے میں نے ابتداء میں ان مشکلات کو بیان کرکے بتایا تھاکہ سیرت تین طرح لکھی جا سکتی ہے۔تو اریخ سے، احادیث سے،قرآن کریم سے اور میں نے بتایا تھا کہ سردست میں احادیث سےاور پھر احادیث میں سے بھی جو سیرت بخاری سے معلوم ہو تی ہے وہ اس جگہ درج کروں گا۔میں نے سیرت کے عام ابواب پر بحث کرنے کے بعد لکھا تھا کہ سیرت انسانی کے تین حصہ ہوسکتے ہیں۔ایک وہ جو خدا تعالیٰ سے تعلقات کے متعلق ہو۔جس کا نام میں نے اخلاص باللہ رکھا تھا اور دوسرا جو خود اپنے نفس کے متعلق ہو۔اس کا نام طہارت نفس مناسب معلوم ہو تا ہے اور چونکہ اخلاص باللہ کا حصہ میں ختم کر چکا ہوں اس لیے اب دوسرے حصہ کو شروع کیا جا تا ہے جو طہارت نفس کے ہیڈنگ کے ماتحت ہو گا۔بدی سے نفرتطہارت نفس کے باب میں سب سے پہلے اس بات کے متعلق شہادت بیان کر نا چاہتا ہوں کہ آپ کو بدی سے سخت نفرت تھی۔اگر چہ بظاہر یہ بات کو ئی