انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 558 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 558

انوار العلوم جلد ۱۹ جائیں گی۔آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ باقی رہا یہ سوال کہ وہ کہاں بسائے جائیں؟ سو گورنمنٹ تو بڑے وسیع ذرائع رکھتی ہے وہ خود غور کر کے فیصلہ کر سکتی ہے کہ پنجاب کے سولہ اضلاع کے سوا ان لوگوں کو کہاں بسایا جائے۔اگر لیگ کے لیڈرا تنا بھی نہیں سوچ سکتے کہ بغیر اس کے کہ مغربی پنجاب کے اضلاع کی آبادیوں میں کوئی تغیر واقع ہو اور بغیر اس کے کہ ممبروں کے ووٹوں کے گروپ میں کوئی فرق پڑے مشرقی پنجاب سے آئے ہوئے لوگوں کو کہاں بسایا جائے تو ایسے لیڈروں کا فائدہ کیا ہے اور ایسے لیڈروں کو ہم نے کرنا کیا ہے ، لیڈروں کی عقلیں آخر ایسے موقع پر ہی کام آیا کرتی ہیں۔اگر ہم کونسل کے ممبر ہیں تو ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ مغربی پنجاب کی مضبوطی کے لئے مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کو وہاں سے اُجاڑا جائے لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ اس طرح مشرقی پنجاب والے لوگوں کو اس بات کا بھی حق مل جائے کہ وہ مغربی پنجاب کی اسمبلی میں کوئی دخل دے سکیں۔وہ شوق سے آئیں اور شوق سے اپنے لئے گزارے کی کوئی صورت پیدا کر یں۔ہماری صرف اتنی شرط ہے کہ مغربی پنجاب کی زمینوں اور اس کی تجارتوں کو وہ نہ چھیٹر ہیں۔باقی جہاں سے چاہیں اپنے لئے انتظام کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔اسی طرح اسمبلیوں میں ان کی کسی قسم کی دخل اندازی ہم پسند نہیں کرتے یہ ہم ضرور چاہتے ہیں کہ حکومت میں ان کو حصہ ملے۔ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کو عزت کے ساتھ رہنے کا موقع ملے مگر ہم یہ نہیں چاہتے کہ وہ وزارتوں میں آجائیں۔ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے سر آنکھوں پر بیٹھیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں لیا جا سکتا کہ نوکریوں میں بھی اُن کو کوئی حصہ مل جائے۔اگر ہم مشرقی پنجاب سے آنے والے لوگ ہیں تو ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ ہمیں کھانا بھی ملے اور کپڑا بھی ملے اور آلات زراعت بھی ملیں اور بیل بھی ملیں اور اُن کے لئے چارہ بھی ملے۔ہمیں مکان بھی ملیں اور چار پائیاں بھی ملیں لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہم کام کریں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہوئی ہوئی فصل ہم کو مل جائے ، کٹے ہوئے کھیت ہم کو دے دیئے جائیں، نکالا ہوا دانہ ہمارے سپر د کر دیا جائے۔ہم اس بات پر بہت ہی نا خوش ہیں کہ ہندوؤں اور سکھوں نے مسلمانوں کو کیوں لو ٹالیکن