انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 477 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 477

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۷۷ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے کی شدت میں رورہا ہوں اور اس قدر خدا تعالیٰ کی محبت میرے دل میں پیدا ہو رہی ہے کہ میرا جسم اندر سے گداز ہو کر اس طرح بہہ رہا ہے جیسے نہر جاری ہوتی ہے۔میری آنکھوں سے آنسوؤں کی بجائے پانی کا ایک چشمہ جاری ہے اور میری ناک سے بھی پانی کی ایک نہر رواں معلوم ہوتی ہے اور باوجود اس کے کہ آئینہ میرے سامنے نہیں ، میں اپنے آپ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں جس طرح آئینہ سامنے ہونے کی حالت میں انسان اپنے آپ کو دیکھتا ہے۔میں اپنے نتھنوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے ان میں بڑے بڑے سوراخ نظر آتے ہیں۔وہ پھولے ہوئے ہیں اور پانی کی سوزش کی وجہ سے اندر سے نہایت سرخ ہیں اور آنکھوں کو دیکھتا ہوں تو ان سے بھی بہتا چلا جاتا ہے۔اُس وقت میں کہتا ہوں یہ آنسو نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے میرا نفس گداز ہوکر بہہ رہا ہے۔اسی طرح چند دن ہوئے میں نے دیکھا کہ میں اپنے آپ کو بغیر آئینہ کے دیکھ رہا ہوں۔میں نے دیکھا کہ میں اٹھارہ بیس سال کا ہوں۔میری ڈاڑھی مونچھ نہیں اور میرا رنگ موجودہ رنگ سے بہت سفید ہے۔خواب میں مجھے اپنی عمر پر کوئی تعجب نہیں آتا لیکن رنگ کے متعلق میں کسی سے کہتا ہوں کہ جتنا سفید رنگ میرا پہلے تھا اب اس سے بہت زیادہ صاف اور سفید ہو گیا ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ پرسوں ایک فوجی افسر مجھ سے ملنے کیلئے آئے وہ سیالکوٹ سے آئے تھے اُنہوں نے ڈرتے ڈرتے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی بزرگ کے متعلق دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی مونچھ نہیں تو اس کی کیا تعبیر ہوگی۔میں نے کہا موقع کے لحاظ سے تعبیر ہوگی۔بعض حالتوں میں اس کی تعبیر بُری سمجھی جائے گی اور بعض حالتوں میں اس کی تعبیر اچھی سمجھی جائے گی۔تب میرے یہ کہنے پر کہ اس کی اچھی تعبیر بھی ہو سکتی ہے انہوں نے ذکر کیا کہ میں نے تو آپ کو ہی دیکھا تھا کہ آپ کی ڈاڑھی مونچھ نہیں ہے۔اُس وقت مجھے خیال آیا کہ آپ کی ڈاڑھی مونچھ کیوں نہیں؟ تو خود ہی یہ جواب سمجھ میں آیا کہ اس لئے کہ پھر سارے بال یکساں نکلیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو یہ خواب دیکھے کتنے دن ہو چکے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ چار پانچ دن ہوئے ہیں۔اور ٹھیک چار پانچ دن پہلے میں نے بھی ایسا ہی خواب دیکھا تھا چنانچہ میں نے اپنے خواب کا بھی ان سے ذکر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ خواب میں میں نے بھی یہی دیکھا ہے کہ آپ کا