انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 476 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 476

انوار العلوم جلد ۱۹ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے رکھتا ہے تو میں نے اسے جواب میں کہا کہ یہ معاملہ حکومت وقت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، وہ جو چاہے کرے۔لیکن معا مجھے خیال آیا کہ اسے تو مرے ہوئے پچاس سال گزر چکے ہیں تب میں اسے کہتا ہوں دیکھو پچاس سال ہو چکے جب وہ مارا گیا تھا اور تم اس کا اب ذکر کر رہے ہو۔پھر میں نے اسے کہا کہ جس لیکھرام کا تم ذکر کرتے ہو اس کی عمر کیا ہے؟ کیا پچاس سال سے اوپر ہے یا پچاس سے نیچے ہے؟ اس نے کہا پچاس سال کے قریب ہے۔جب اُس نے کہا لیکھرام کی عمر اس وقت پچاس سال کے قریب ہے تب میں کہتا ہوں اگر ہند وقوم یہ بھی کہہ دے کہ لیکھرام مارا نہیں گیا تھا بلکہ حملہ سے بچ گیا تھا ، تب بھی اس وقت اُس کی عمر نوے سال سے اوپر ہونی | چاہئے اور تم کہتے ہو کہ اس کی عمر پچاس سال سے نیچے ہے۔معلوم ہوتا ہے دنیا کو دھوکا دینے کیلئے کوئی اور آدمی کھڑا کر دیا گیا ہے جس کا نام لیکھر ام رکھ دیا گیا ہے یہ کیا چالا کی ہے۔معلوم ہوتا ہے ہندو قوم سمجھتی ہے ہم اس طرح ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسر الیکھر ام کھڑا کر دیں گے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ لیکھرام زندہ ہے ورنہ خدا کی پیشگوئی کے مطابق تو وہ ما را جا چکا ہے اور یہ صرف مصنوعی نام ہے۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ ایک گاڑی آ رہی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر وہ لوگ سوار ہیں جن کو بندوق لینے کے لئے بھیجا گیا تھا۔وہ گاڑی تانگا کی شکل کی ہے مگر دراصل رتھ ہے۔جب سواریاں اُتریں تو میں نے دیکھا کہ اُترنے والے شیخ نور الحق صاحب، مولوی نور الحق صاحب مبلغ اور میاں بشیر احمد صاحب تھے اور ان کے ہاتھ میں بندوق تھی اس پر میری آنکھ کھل گئی۔میں نے سمجھا کہ نور الحق روشنی کے معنوں میں ہے اور شیخ کے لفظ سے میں اب سمجھتا ہوں کہ نومسلموں کے لئے عام طور پر شیخ کا لفظ ہی بولا جاتا ہے خود تو وہ تو مسلم نہیں۔پرانے زمانہ میں ان کے آباء واجداد میں سے کوئی نومسلم ہوا ہوتو اور بات ہے بہر حال شیخ نور الحق صاحب، مولوی نورالحق صاحب اور میاں بشیر احمد صاحب تینوں نام ایسے ہیں جو خواب کے ساتھ گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ان ناموں سے ہندوؤں سے مسلمان ہونے والے اور بیرونی ممالک میں سے مسلمان ہونے والے لوگ مراد ہیں۔اس کے ساتھ ہی اسلام اور احمدیت کی ترقی کی بھی بشارت ہے۔اسی طرح چند دن ہوئے میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ پر بیٹھا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی محبت