انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 395 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 395

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۵ تقریر جلسہ سالانہ ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء پاکستان اور ہندوستان یونین کے جھگڑے کے موقع پر اس مشن نے نہایت مفید کام کیا ہے اور اکثر ایرانی اخبارات جو پاکستان کو ملزم قرار دیا کرتے تھے انہوں نے اب پاکستان کی تائید میں مضمون لکھنے شروع کر دیئے ہیں۔انڈونیشیا میں بھی ہماری جماعت بہت بڑی ہے۔سماٹرا میں بھی اور جاوا میں بھی۔انڈونیشیا اب وہاں بعض تعاونی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن کی آمد سے کتب کی اشاعت کی جائے گی۔انڈونیشیا میں بعض بڑے بڑے خاندان اور بڑے بڑے وزراء کے رشتہ دار بھی احمدیت میں شامل ہو چکے ہیں۔ایک احمدی دوست جو انڈونیشیا کی حکومت میں ایک بہت بڑے عہدے پر فائز تھے انہیں رات کو چھاپہ مار کر ڈ چوں نے گرفتار کر لیا اور بعد میں مروا دیا۔بہر حال اس جگہ احمدیت اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوب ترقی کر رہی ہے اور اچھے اچھے خاندان اس سے دلچسپی رکھتے ہیں۔بور نیو ایک نیا جزیرہ ہے جس میں جنگ سے کچھ دن پہلے ہم نے اپنے مبلغ بھیجے تھے اب وہاں سے بھی خبریں آئی ہیں کہ وہاں ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے قائم ہوگئی ہے اور اس کی ترقی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ملایا میں بھی جماعت ترقی کر رہی ہے اور وہاں بعض چینی بھی مسلمان ہوئے ہیں وہاں مسلم لیگ کی تقویت میں ہمارے مبلغ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ویسٹ افریقہ میں بھی جماعت بڑھ رہی ہے اور ایسٹ افریقہ میں بھی کئی جگہ نئی جماعتوں کا قیام ہوا ہے اور کئی افریقن عیسائی مسلمان ہوئے ہیں غرض اسلام کی اشاعت کے آثار چاروں طرف ترقی کر رہے ہیں اور ہمارے مبلغین نے جو قربانیاں کی ہیں ان کو دیکھتے ہوئے میں امید رکھتا ہوں کہ اگر انہوں نے اپنی کوششوں اور قربانیوں کی رفتار کو اسی طرح جاری رکھا تو اگلا سال إِنْشَاء الله اسلام اور احمدیت کی اشاعت کیلئے خاص طور پر مفید ہوگا۔میں نے آئندہ تبلیغ کے سلسلہ میں یہ بھی تجویر کیا ہے کہ اب جو دیہاتی مبلغ لئے جائیں گے وہ صرف ایسے لوگوں میں سے لئے جائیں گے جو یہ عہد کریں گے کہ پہلے ڈیڑھ دو سال کی تعلیم کے بعد وہ دو سال تک بغیر ایک پیسہ لئے سارے ملک میں پھر کر تبلیغ کریں گے اور جس طرح