انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 349 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 349

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۹ الفضل کے اداریہ جات قیام کر کے عرب ممالک میں دعوت دین حق کا کام کیا۔سکھوں نے مسلمان عورتوں کو جبراً سکھ بنا کر محبوس کرنا شروع کیا تو اس بات کا علم ہونے پر آپ نے سکھوں سے جہاد کا اعلان کیا۔۲۱؍ دسمبر ۱۸۲۶ء میں زبر دست جنگ میں سینکڑوں سکھ مارے گئے۔مسلمان غداروں کو سکھوں نے اپنے ساتھ ملالیا اور آپ نے ۶ رمئی ۱۸۳۱ ء کے آخری معرکہ میں بالا کوٹ میں شہادت پائی۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۸۰۹۔مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ۲۰ عبد الغفار خان (۱۸۸۱ء۔۱۹۸۸ء) صوبہ سرحد کے سیاسی رہنما اور سرخ پوش تحریک کے بانی۔پہلی جنگ عظیم کے بعد جب حکومت کے خلاف تحریک شروع ہوئی تو وہ بھی اس میں شریک ہوئے۔اس بناء پر انہیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔۱۹۲۹ء میں افغان جرگہ اور سرخ پوش تحریک کی بنیا د رکھی۔یہ تحریک عام طور پر خدائی خدمت گار کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔۱۹۴۸ء میں پاکستان کے خلاف ساز باز کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے۔۱۹۶۵ء میں کابل چلے گئے اور اسے اپنا صدر مقام بنایا۔۱۵/ نومبر ۱۹۶۹ء کو انہیں بھارتی حکومت نے جواہر لال نہرو انعام سے نوازا۔سیاسی راہنما عبدالولی خان ان کے بیٹے ہیں۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۹۶۴۔مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء) پرارتھنا : حمد ، مناجات، التجا کرنا ڈومینین(Dominion) سلطنت یا عملداری۔ہر ایسا ملک جو اپنے داخلی معاملات میں آزاد ہو۔لنڈورے: لنڈ ورا۔دُم کٹا۔بے بس ۲۴ ایٹلی کلیمنٹ رچرڈ (Clement Richard Attlee) (۱۸۸۳ء۔۱۹۲۷ء) برطانوی سیاستدان اور لیبر پارٹی کا لیڈر۔۱۹۲۴ ء اور ۱۹۲۹ء کی لیبر حکومتوں میں شامل رہا۔۱۹۳۵ء میں پارٹی کا لیڈر بنا۔زمانہ جنگ کی مخلوط وزارت میں نائب وزیر اعظم تھا۔۱۹۴۵ء میں پاسٹڈیم کا نفرس میں شرکت کے وقت وزیر اعظم بن گیا۔اس کی حکومت نے بیشتر صنعتوں کو قومی بنا دیا۔قومی اصول پر طبی امداد کا آغاز کیا۔فلسطین کی حکمداری اور