انوارالعلوم (جلد 19) — Page 335
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۵ الفضل کے اداریہ جات اس کے بدلہ میں ہندوؤں اور سکھوں کو شیخو پورہ اور منٹگمری میں آباد کر دیا جائے۔ہم اگر اس داؤ میں آگئے تو اپنی اخلاقی فتح اور مذہبی فتح کو بھی ضائع کر دیں گے اور سیاستاً بھی دنیا کی نظروں میں احمق اور بیوقوف قرار پائیں گے۔کراچی اور صوبہ سرحد کی آبادی کے متعلق پاکستان کو ہرگز کوئی مطالبہ نہیں کرنا چاہئے یہ ملک تقسیم نہیں ہوئے پاکستان کو صاف کہہ دینا چاہئے کہ ان ملکوں کا ہر ہندو اور ہر سکھ ہر وقت اگر آبا د ہو سکتا ہے اور اس کی جائداد دلانے کا وہ ذمہ دار ہے اور مغربی پنجاب اور مشرقی بنگال کے متعلق پاکستان کی حکومت کو یہ اعلان کر دینا چاہئے کہ ان ملکوں میں بھی اگر کوئی شخص آکر آباد ہوتا ہے تو ہم اُس کو آباد کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کی دو صورتیں ہونگی اگر صرف ہم آباد کریں اور مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کو آباد نہ کیا جائے تو ہم پہلے راولپنڈی ڈویژن کو آباد کریں گے اور اس کے بعد مشرق کی طرف بڑھنے شروع کریں گے۔اس کے برخلاف اگر سمجھوتہ کے ساتھ پاکستان اور ہندوستان اس جبری ہجرت کے نقصانوں کو دور کرانا چاہیں تو انبالہ ڈویژن کی آبادی کے مقابلہ میں راولپنڈی ڈویژن کی آبادی ہوگی اور جالندھر ڈویژن کی آبادی کے مقابلہ میں لا ہور ڈویژن کی آبادی ہوگی۔لاہور، منٹگمری اور سیالکوٹ کی آبادی ، فیروز پور ، امرتسر اور گورداسپور کی آبادی کے مقابلہ میں ہوگی یہی ایک طریق فیصلہ ہے جس سے سیاستاً پاکستان نقصان سے بچ سکتا ہے۔ہم مذہبی احکام کے پورا کرنے کیلئے ہر سیاسی خطرہ کو برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمارا مذ ہب یہ نہیں کہتا کہ سودا کر کے لوگوں کو لا ؤ۔ہمارا مذہب تو یہ کہتا ہے کہ ملک سے کسی کو نکالو نہیں اگر اس تدبیر سے ہم کو کوئی نقصان پہنچے تو کم سے کم اسلام کی فوقیت اور برتری تو ثابت ہو گی آنے والے کے دل میں اگر ذرا بھی شرم و حیا ہوگی تو وہ یہ خیال کر کے کہ پاکستان مجھے بغیر کسی مبادلہ کے آباد کر رہا ہے میری قوم کے لوگوں نے مسلمانوں کو آباد کرنے کا ارادہ نہیں کیا مگر پاکستان مجھے اور میرے ہم مذہبوں کو آباد کر رہا ہے، دشمنی کے خیالات چھوڑ کر دوستی کے جذبات محسوس کرنے لگے گا اور جو بدنیت پھر بھی اصلاح نہ کرے گا اُس کے شر سے ہم کو وہ خدا بچائے گا جس کے حکم کی خاطر ہم خطرہ برداشت کریں گے لیکن اگر ایسا ہم نے نہیں کرنا تو پھر سمجھوتہ عقل کے مطابق ہونا چاہئے۔دتی اور لاہور کی آپس میں کوئی