انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 323 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 323

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۳ الفضل کے اداریہ جات ہے اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے مگر کم سے کم یہ تو ہو کہ جو بھی مسلمان بچے ہیں اُن کو اتنی آراء کا حق دیا جائے جتنی آراء کا حق گزشتہ مردم شماری کے مطابق مسلمانوں کو حاصل تھا اور مرنے والوں کے ووٹ بھی مسلم اکثریت کے حق میں سمجھے جائیں کیونکہ یہ تو صاف اور سیدھی بات ہے کہ وہی مسلمان قتل کئے گئے ہونگے جو ڈوگروں کے خلاف رائے رکھتے ہوں گے۔پس ہر مسلمان جو مارا گیا یہ سمجھا جانا چاہئے کہ اُس کی رائے یقینا ڈوگرہ راج کے خلاف تھی۔ورنہ یہ کیونکر ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ مسلمان جس کی رائے ڈوگرہ راج کے مطابق تھی اُس کو ڈوگروں نے مار دیا ہو۔الفضل لا ہور ۳۰ / نومبر ۱۹۴۷ء )