انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 314 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 314

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۴ الفضل کے اداریہ جات تعمیروں کے خواب دیکھنا جو تعمیریں کہ بیسیوں سال کی کشمکش اور جد و جہد اور غور وفکر کے بعد یورپ کے فلاسفر اب کھڑی کرنے لگے ہیں اور جس کی خوبی کا مغرب کا کثیر حصہ بھی ابھی قائل نہیں ہوا اور اس کے ملک کے لئے مضر ہونے پر مصر ہے کہاں تک معقول کہا جا سکتا ہے اور کہاں تک ملک کے مفاد کے مطابق ہو سکتا ہے۔ملک کی اہم صنعتوں کی اصطلاح بھی ایک نہایت پیچیدہ اصطلاح ہے۔یورپ کی چند مغربی کتابوں میں اہم صنعتوں کی اصطلاح پڑھ کر لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شاید اہم صنعتوں کی اصطلاح چند مخصوص صنعتوں کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے حالانکہ یہ درست نہیں۔ہر ملک کی اہم صنعتیں الگ الگ ہیں اور اہم صنعتوں کا فیصلہ کرنا آسان کام نہیں۔اہم صنعتوں کا فیصلہ ہوائی ، بحری اور بری فوجوں کے بڑے افسر اور ان کے اقتصادی مشیر مرکز اور صوبہ جات کے مالی افسروں اور پبلک کے اقتصادی ماہروں کے ساتھ مل کر کیا کرتے ہیں۔ہر ملک کی اہم صنعتیں دوسرے ملک کی اہم صنعتوں سے مختلف ہوا کرتی ہیں۔اہم صنعت کی کوئی ایسی جامع مانع تعریف نہیں ہے جو ہر ملک پر یکساں چسپاں ہو سکے۔مغربی ممالک کے اقتصادی ماہر اس ابتدائی نکتہ کوسمجھتے ہیں مگر ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہم حقیقت کو سمجھے بغیر صرف الفاظ کے پیچھے چل پڑتے ہیں جس طرح ہمارے ملک کا عامل نعرے لگا کر یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے دشمن کو قتل کر دینے اور مار دینے میں کامیاب ہو گیا ہے اور موچی دروازہ کے باہر کی میٹنگ میں جو اس نے شور کیا ہے اس شور کی وجہ سے اس کی قوم ہر ایک خطرہ سے محفوظ ہوگئی ہے اسی طرح ہمارے ملک کا لیڈر یہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے یورپ کی کوئی کتاب پڑھ لی ہے یا اس نے بعض اخباروں کا مطالعہ کیا ہے اور اس میں سے بعض الفاظ جو اس وقت مغرب میں یا مغرب کے ایک طبقہ میں مقبول ہو رہے ہیں اسے پسند آ گئے ہیں خصوصاً اس حال میں کہ کالج کے ناتجربہ کا رطلباء بھی ان الفاظ کی خوبصورتی سے متأثر ہوکر موقع اور بے موقع ان الفاظ کو استعمال کرنے لگ گئے ہیں تو ان الفاظ کو اپنے پروگرام میں شامل کر دینا گو یا ملک کی ترقی کا راستہ کھول دینا ہے۔ہماری اس حالت پر خدا ہی رحم کرے ہماری گاڑی دریا کے منجدھار میں پھنسی ہوئی ہے ہم اس گاڑی کو اس دریا سے نکالنے کی کوشش تو نہیں کر رہے اور دوسو میل کے فاصلہ پر ایک بجلی سے چلنے والی ریل کی سکیم بنا رہے ہیں۔جس ریل کے چلانے کے