انوارالعلوم (جلد 19) — Page 312
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۲ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مسلم لیگ پنجاب کا نیا پروگرام ہم پہلے بھی کئی دفعہ توجہ دلا چکے ہیں کہ بے سوچے سمجھے قوم کے اوپر کسی پروگرام کا ٹھونسا عقل اور دانائی کا طریق نہیں ہوتا۔اب پھر ایک دفعہ ہم وزارت پنجاب اور تمام مسلمانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتے ہیں کہ یہ راہ نہایت ہی خطرناک اور مہلک ہے اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہمارے قومی کارکنوں کو یہ بات تو بُری لگے گی لیکن مسلمانوں کے فائدہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس تلخ سچائی کے کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں اس وقت پنجاب کی حکومت کی عنان ہے وہ ابھی معمولی ادارے چلانے کا تجربہ نہیں رکھتے بڑی بڑی سکیموں کے ایجاد کرنے اور ان کو چلانے کا سوال تو بالکل الگ ہے۔انگریز جس حالت میں حکومت کی مشینری چھوڑ کر گیا تھا آج اُس سے بہت بدتر حالت میں ہے۔پنجاب کا تعلیم یافتہ طبقہ ہی نہیں بلکہ حکومت پاکستان کے بڑے بڑے ذمہ دار افسر بھی یہ شکایت کر رہے ہیں کہ پنجاب کا انتظام خرابی کی طرف جا رہا ہے اور اسکے ذمہ دار افسر اصلاح کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو رہے۔سندھ کی گورنمنٹ بدنام چلی آتی تھی مگر سندھ کی حالت پنجاب سے بہت بہتر ہے اور اسی طرح صوبہ سرحد کی حالت پنجاب سے بہتر ہے اور اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ سندھ اور صوبہ سرحد نئے نئے تجربے کرنے کی طرف متوجہ نہیں۔وہ عملی جدو جہد کے ساتھ اصلاح کر کے ملک کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور چونکہ اصلاح کا پہلا قدم یہی ہوا کرتا ہے۔اس لئے وہ پنجاب کی نسبت زیادہ کامیاب ہیں۔سندھ کے روئی کے کارخانے مدت ہوئی چل چکے اور بعض کارخانے تو اب کام ختم کر کے بند بھی ہونے والے ہیں۔کئی کارخانے دسمبر کے آخر تک اپنا کام ختم کر دیں گے لیکن پنجاب میں ابھی روز اول ہے ٹھیکے ابھی تقسیم نہیں کئے گئے اور بند ڈکا میں ابھی کھولی نہیں گئیں۔خفیہ طور پر ہندو تاجروں سے سمجھوتے کئے جارہے ہیں کہ کسی طرح