انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 213 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 213

انوار العلوم جلد ۱۹ له الله الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیاست پاکستان ہم پہلے ایک دفعہ لکھ چکے ہیں کہ پاکستان کی سیاست کو بہت زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کی حکومت ابھی نئی نئی قائم ہوئی ہے اور اس کے لئے اقتصادی اور انتظامی مشکلات بے انتہاء ہیں۔جہاں تک محنت اور کوشش کا سوال ہے وزراء با وجود نا تجربه کاری کے اپنی طاقت سے زیادہ کام کر رہے ہیں لیکن دو نقص ایسے ہیں جن کی وجہ سے کا م سنبھل نہیں سکتا۔اول تو یہ کہ بوجہ دفتری کام کی نا واقفیت کے وزراء کو وقت کا اندازہ نہیں اور نہ لوگوں کو ان کی مہمات کا اندازہ ہے۔بعض دفعہ معمولی باتوں میں وزراء زیادہ وقت صرف کر دیتے ہیں اور بعض دفعہ غیر ضروری باتوں کو پیش کرنے کیلئے ملک کے لوگ ان کے پاس آ جاتے ہیں اور اصرار کرتے ہیں کہ انہیں ملاقات کا موقع دیا جائے۔دوسرے ایک ایک وزیر کے پاس کئی کام ہیں اس ہنگامی زمانہ میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کی اقتصادی حالت کمزور ہے لیکن جس کام کے لئے جتنے آدمیوں کی ضرورت ہے ان کے مہیا کئے بغیر چارہ نہیں۔مہذب حکومتوں میں ہر وزیر کے ساتھ ایک ایک نائب وزیر ہوا کرتا ہے اور وہ بھی پارلیمنٹ کے ممبروں میں سے ہوتا ہے لیکن پاکستان کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں میں سوائے مشرقی بنگال کے چند وزراء کے سپر د سارے کام کر یئے گئے ہیں اور نائب وزیر مقرر نہیں اس کی وجہ سے نہ تو کام ٹھیک ہوسکتا ہے اور نہ مسلمانوں میں نئے تجربہ کار آدمی پیدا ہوتے ہیں۔آخر وزراء بھی انسان ہیں اور ان کی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔اگر کل کو ایک وزیر فوت ہو گیا تو یہی ہوگا کہ اس کا محکمہ بھی کسی اور وزیر کے سپر د کر دیا جائے گا اور کام کی زیادتی کی وجہ سے دونوں وزارتوں کا کام تباہ ہو جائے گا یا کسی نا تجربہ کار