انوارالعلوم (جلد 19) — Page 212
انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۲ الفضل کے اداریہ جات مرے ہیں اس لئے حقیقتا وہ زندہ ہیں اور آپ ہی زندہ نہیں بلکہ اپنے بہادرانہ کارناموں کی وجہ سے آئندہ اپنی قوم کو زندہ رکھتے چلے جائیں گے۔ہر نوجوان کہے گا کہ جو قربانی ان نوجوانوں نے کی وہ ہمارے لئے کیوں ناممکن ہے جو نمونہ اُنہوں نے دکھایا وہ ہم کیوں نہیں دکھا سکتے۔خدا کی رحمتیں ان لوگوں پر نازل ہوں اور ان کا نیک نمونہ مسلمانوں کے خون کو گرماتا رہے اور اسلام کا جھنڈا ہندوستان میں سرنگوں نہ ہو۔اسلام زندہ باد۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم زندہ باد۔خاکسار مرزا محمود احمد الفضل لا ہوراا /اکتوبر ۱۹۴۷ ء )