انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 184

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۴ الفضل کے اداریہ جات علاقوں سے ملتی ہے اور وہ نہایت آسانی کے ساتھ مظفر گڑھ ، گلگت اور چلاس کے علاقہ سے رائفلیں اور روپیہ اور دوسرا جنگی سامان صوبہ سرحد کے کانگرسی ایجنٹوں میں تقسیم کر سکیں گے اورصوبہ سرحد کے قبائل کو وظائف وغیرہ دے کر وہ اپنے ساتھ ملاسکیں گے اور پاکستان سے اس کا کوئی مداوا نہ ہو سکے گا۔صوبہ سرحد میں کانگرس نے دور دور تک اپنے پاؤں پھیلا رکھے ہیں اور اس خطرہ سے پاکستان کو ہرگز غافل نہیں ہونا چاہئے۔ہم نے وقت پر حکومت اور مملک کے سامنے سارے خطرات رکھ دیئے ہیں خدا کرے مسلمان اس صدمہ عظیم سے بچ جائیں اور ان خطرناک نتائج سے محفوظ ہو جائیں جو کشمیر کے انڈین یونین میں شامل ہونے سے پیدا ہوں گے علاج ان کے ہاتھ میں ہے وہ اب بھی علاج کر سکتے ہیں اور علاج کا کرنا نہ کرنا ان کی مرضی پر منحصر ہے مگر ہم اپنے فرض سے سبکدوش ہوتے ہیں۔وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الفضل لا ہو ر ۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء )