انوارالعلوم (جلد 19) — Page 178
انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۸ الفضل کے اداریہ جات کا واپس مشرقی پنجاب میں جانا تو ضروری ہے لیکن یہ اُسی وقت ہوگا جب وہ یہاں آ کر ذرا امن کا سانس لے لیں۔ہندوستان یونین اور پاکستان کا با محبت سمجھو نہ ضروری ہے۔اس کے بغیر ہمارا ملک ترقی نہیں کر سکتا ہمیں اس کام کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے عظمند اور مد بر آخر اس خیال کے قائل ہو جائیں گے اور سب مل کر ان فتنوں اور فسادوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔لیکن جب تک وہ دن آئیں ہمیں اپنے بھائیوں کی جان و مال ، عزت اور آبرو کی حفاظت کا خیال کبھی بھی دل سے اوجھل نہ ہونے دینا چاہئے۔پاکستان کی بنیاد بے غیرتی پر نہیں بلکہ غیرت پر رکھ جانی چاہئے۔الفضل لا ہور ۳ / اکتوبر ۱۹۴۷ء )