انوارالعلوم (جلد 19) — Page 173
انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۳ الفضل کے اداریہ جات میں صرف کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہ کرے۔اگر پاکستان کے کارکن اس معیارا خلاق پر قائم ہو جائیں اور اگر پاکستان کا ہر شہری اپنا حق لینے کی بجائے اپنے عزیزوں اور دوستوں کو جو مختلف دفاتر میں کام کر رہے ہیں اس امر کی طرف توجہ دلائے کہ محنت سے کام کرو، دیانت سے کام کرو، بنی نوع انسان کی ہمدردی کے جذبہ سے کام کرو، پاکستان کو دنیا کی حکومتوں میں ایک معزز جگہ دلانے کی نیت سے کام کرو تو یقیناً نتائج شاندار ہو نگے۔ہمارے زخم مندمل ہو جائیں گے، ہمارے نقصانات خدا تعالیٰ دوسرے ذرائع سے پورے کر دیگا اور ان لاکھوں مسلمان مظلوموں کے دل کی آگیں بجھ جائیں گی جن کو اس تغیر کی وجہ سے ایسا نقصان پہنچا ہے کہ سینکڑوں سالوں میں بھی دوسری قوموں کے افراد کو نہیں پہنچا۔الفضل لا ہو ر ۲ /اکتوبر ۱۹۴۷ ء )