انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 154 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 154

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵۴ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات سے تلوار لے کر نکلنے کے وقت خدا تعالیٰ کے فرشتے آپ کی مدد کے لئے اُترے تھے یا نہیں؟ کیا ہجرت حبشہ کے بعد خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اُتر کر مٹھی بھر مسلمانوں کو ظالم کفار کے چنگل میں جانے سے بچایا تھا یا نہیں؟ کیا حضرت ابو بکر کے ہجرت کے ارادہ سے گھر سے نکلنے کے وقت جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس باوفا اور پرانے دوست کی جدائی کا صدمہ ہونے والا تھا خدا تعالیٰ کے فرشتوں کا نزول ہوا تھایا نہیں ؟ اور پھر خدا تعالیٰ نے ایک دشمن اسلام کے دل کو حضرت ابو بکر کو پناہ دینے کے لئے نرم کر دیا تھا یا نہیں ؟ اسی طرح طائف سے واپسی کے وقت بھی خدا تعالیٰ کے فرشتہ کا نزول آپ پر ہوا آگے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی فرشتہ کو اجازت نہ دی کہ طائف کی بستی کو تباہ کر دیا جائے ورنہ وہ تو حکم کا منتظر تھا اور آپ کے ذرا سے اشارے کی دیر تھی۔اس کے بعد ایک اور نظارہ آتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے خود دشمنوں کے ہاتھوں آپ کی حفاظت کے سامان پیدا کر دیئے طائف سے تین میل کے فاصلہ پر مکہ کے ایک رئیس عتبہ بن ربیعہ کا ایک باغ تھا جس میں دیگر پھلدار درختوں کے علاوہ انگور وغیرہ بھی تھا۔جب طائف کے لوگ آپ کا تعاقب کر کے اور آپ پر پتھر ڈا کر کے واپس لوٹ گئے تو آپ اس باغ کے درختوں کے سایہ میں ایک جگہ بیٹھ کر ستانے لگے اُس وقت آپ کا دل بہت بوجھل ہو رہا تھا اس غم کے ساتھ کہ یہ سفر بھی خالی گیا اور خدا تعالیٰ کی توحید پر ایمان لانے والوں میں اضافہ نہ ہوا۔پھر آپ کا دل ان زخموں کی وجہ سے بھی بوجھل تھا جو طائف کے اوباشوں کے پتھراؤ کی وجہ سے آپ کے جسم پر پڑ گئے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے انہی کفار مکہ کے دلوں کو آپ کے لئے نرم کر دیا جو ہمیشہ آپ کو تکلیفیں دیا کرتے تھے۔عتبہ اور شیبہ اُس وقت اپنے باغ میں موجود تھے اور انہوں نے دور سے آپ کی ساری حالت دیکھ لی تھی جب انہوں نے یہ دیکھا کہ آپ سخت زخمی حالت میں ایک درخت کے سایہ کے نیچے بیٹھے ہیں تو ان کے دلوں میں دور و نزدیک کی رشتہ داری کا یا کچھ قومی احساس پیدا ہوا اور انہوں نے انگور کے کچھ خوشے تو ڑ کر ایک طشت میں رکھے اور اپنے ایک عیسائی غلام کے ہاتھ آپ کے لئے بھیجے۔وہ غلام مذہبا عیسائی تھا اس نے طشت لا کر آپ کے سامنے رکھ دیا۔آپ نے بِسمِ اللهِ الرَّحَمنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر انگور