انوارالعلوم (جلد 19) — Page 96
انوار العلوم جلد ۱۹ ۹۶ قومی ترقی کے دوا ہم اصول سر پر ہے اور اس قسم کے مسائل پر بحث کرتے ہوئے یہ سمجھ لو کہ یہ حملہ ماضی یا مستقبل کا نہیں بلکہ حال کا ہے اور تم پر اور تمہارے عزیزوں اور رشتہ داروں پر ہو رہا ہے اور تم سمجھ لو کہ اگر تم نے اس حملے کا دفاع نہ کیا تو وہ سب تباہ ہو جائیں گے۔اگر تم ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مخالفت کی باتوں کا جواب دو گے تو سننے والے اور دیکھنے والے کہیں گے کہ یہ شخص سچا پیغامبر ہے لیکن اگر تم روحانیت سے خالی بحث کرو گے تو تم صرف مولوی کہلا سکتے ہو۔مگر یا د رکھو مولوی کبھی نہیں جیتا کرتے انبیاء جیتتے ہیں اور انبیاء قوتِ متخیلہ نہیں رکھتے بلکہ قوتِ ارادی رکھتے ہیں ایسی قوت ارادی جو عظیم الشان نتائج پیدا کرنے کا موجب ہوتی ہے۔ك البقرة: ۱۴۹ الفضل ۵ تا ۸، ۱۰، ۱۳ ۱۴ / اکتوبر ۱۹۶۱ء) متی باب ۶ آیت ۹ ۱۰ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء (مفہوماً) لا تكلف الا نفسك - (النساء: (۸۵) تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۵۱۔مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء چوری۔مورچھل۔چنور : بالوں کا گچھا جس سے مکھیاں اُڑاتے ہیں۔البقرة: ۱۵۵ ابوداؤد كتاب القضاء باب اذا علم الحاكم صدق شهادة الواحد۔۔۔۔الخ نیچے دروں نیچے بروں یعنی آدھا اندر آدھا باہر بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله وآخرين منهم لما يلحقوا بهم کوردیہہ : ( کوردہ )۔جاہلوں کی بستی لے جیو ہتیا: جیو : زندگی۔روح۔جاندار ہتیا قتل۔خون۔گناہ۔جرم۔دکھ۔عذاب