انوارالعلوم (جلد 18) — Page 257
انوارالعلوم جلد ۱۸ تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد ایک لمبے عرصہ تک چار پائی پر لیٹے رہنے کے بعد چلنے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے اسی طرح ہماری جماعت کے افراد میں بھی ایک لمبی قربانی کے بعد تھکان کے آثار نظر آ رہے ہیں حالانکہ دین کے کاموں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت پیدا نہیں ہونی چاہئے۔اس میں کچھ میری بھی غلطی تھی کہ میں نے تحریک جدید کے متعلق ابتداء میں یہ خیال کر لیا کہ وہ دس سال میں ختم ہو جائے گی۔میں سمجھتا تھا کہ شاید دس سال کے اندر اندر ایسا مضبوط ریز رو فنڈ قائم ہو جائے گا جس کی آمد سے تبلیغی اخراجات آسانی سے پورے ہوتے رہیں گے مگر یہ قیاس غلط نکلا اور جماعت کو مزید قربانیوں کی تحریک کرنی پڑی۔تم اسے میری غلطی قرار دے دو مگر بہر حال یہ ایک انسانی اندازہ تھا جو غلط نکلا۔مگر کیا تم میری غلطی کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کام کو نقصان پہنچا دو گے یا میری غلطی کی وجہ سے دین میں کسی قسم کی کمزوری کا پیدا ہونا برداشت کرلو گے؟ تم کہہ سکتے ہو کہ ہمارے امام نے غلطی کی اس نے سمجھا کہ دس سال کے اندر تحریک جدید کی آمد سے ایساریز رو فنڈ قائم ہو جائے گا جو تبلیغی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوگا مگر اس کا خیال غلط نکلا لیکن دین کا کام تو بہر حال تم نے چلانا ہے۔اگر تم دین کا کام نہیں کرو گے تو آخر وہ کونسی جماعت ہے جو اس وقت اسلام کی مدد کے لئے آگے آئے گی۔تمہارے سامنے مسلمان موجود ہیں کیا ان میں سے کسی کو بھی یہ فکر ہے کہ اسلام کو تقویت حاصل ہوا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام جو دنیا سے مٹ چکا ہے وہ پھر پوری شان کے ساتھ قائم ہو، اگر غور کرو تو تمہیں محسوس ہوگا کہ صرف ہماری جماعت ہی اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اسلام کا جھنڈا بلند کر رہی ہے۔اب بتاؤ کہ کیا خدا کے دین اور اُس کی فوج میں شامل ہو کر تم بھی موسی" کے ساتھیوں کی طرح یہی کہو گے کہ فاذهب انت وربكَ فَقَاتِلَا انَّا فَهُنَّا قَاعِدُونَ لا تو اور تیرا رب آپ دونوں دشمن سے جا کر لڑتے رہو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔میں سمجھتا ہوں ہر وہ شخص جس کے اندر ایمان کا ایک ذرہ بھی پایا جاتا ہو وہ کہے گا کہ اگر میری گرتے گرتے یہاں تک حالت پہنچنے والی ہو تو خدا اس دن سے پہلے مجھے موت دے دے تا کہ میری زبان سے موسیٰ“ کے ساتھیوں کی طرح یہ فقرہ نہ نکلے فَاذْهَبُ انْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إنَّا هَهُنَّا قَاعِدُونَ الله بلکہ میری زبان وہی کچھ کہے جومحمد رسول اللہ ﷺ کے ساتھیوں نے کہا کہ يَا رَسُولَ الله ! آ