انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 81 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 81

انوارالعلوم جلد ۱۸ ΔΙ اسلام کا اقتصادی نظام (۴) چونکه زمین حکومت کی ہے اس لئے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا ضروری ہے۔کا شتکار چونکہ حکومت کا نمائندہ ہے اُسے کاشت کے بارہ میں حکومت کی دخل اندازی کو تسلیم کرنا چاہئے۔اسلام میں حق ملکیت اسلام کی تعلیم جس کے اصول پہلے بتائے جاچکے ہیں اس بارہ میں یہ ہے کہ زمین اللہ تعالیٰ کی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے حق ملکیت کو جو جائز طور پر ہو تسلیم کیا ہے مگر اس کے ساتھ یہ حکم دیا ہے کہ زمین کا مالک اپنی زمین کو اپنی اولاد میں ضرور تقسیم کرے (لڑکے کا ایک حصہ لڑکی کا نصف حصہ اور والدین کا ۱٫۳ ) اور کسی ایک بچے کے پاس نہ رہنے دے۔اگر اولا د نہ ہو تب بھی وہ ماں باپ اور بہن بھائیوں میں تقسیم ہو۔اگر وہ بھی نہ ہو تو اللہ تعالی کی نمائندہ حکومت کے پاس وہ زمین کوٹ جائے۔٫۳ا سے زائد کوئی شخص اپ اپنی جائداد کو وصیت میں نہیں دے سکتا لیکن یہ ۱٫۳ حصہ وارثوں میں سے کسی کو نہیں دیا جاسکتا۔کس قدر پر حکمت یہ تعلیم ہے۔(1) بوجہ ملکیت کو تسلیم کرنے کے ہر شخص جس کے پاس زمین ہوگی اسے بہتر طور پر کاشت کرے گا کیونکہ اس کے گزارہ کا مدار اس زمین پر ہوگا (۲) اس کے بچے یہ جانتے ہوئے کہ وہ اس زمین پر کاشت کریں گے اس فن میں مہارت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے (۳) اگر زمین نسبتی طور پر زیادہ بھی ہوگی تو تقسیم وارثت کے ذریعہ سے لازماً کم ہوتی چلی جائے گی (۴) چونکہ اسلام زمین کو اللہ تعالیٰ کی ملکیت قرار دیتا ہے اس لئے ناجائز طور پر بہت سی زمین کسی کے پاس نہیں جا سکتی۔ناجائز سے مراد یہ ہے کہ اسلام کے سوا دوسرے نظاموں میں مفتوحہ مُلکوں کی زمین بادشاہ کے ساتھیوں یا با رسوخ ہم قوموں میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔اسی نظام کی وجہ سے نارمنڈی B-اس کے بادشاہوں نے انگلستان ، سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے بعض علاقوں کی زمینیں چند امراء میں تقسیم کر دیں اور باقی سب لوگ بغیر زمین کے رہ گئے حتی کہ لوگوں کو مکان بنانے کیلئے بھی زمین نہ ملتی تھی۔بلکہ پرانے قانون کے ماتحت لوگ مکانوں تک