انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 600 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 600

انوار العلوم جلد ۷ الموعود دوسرے انہوں نے کئی مخالف دلائل اس اصل پر دیئے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے سند یا تو غلط ہے یا مستند نہیں۔میں اس بحث میں پڑتا ہی نہیں کہ وہ سند درست ہے یا نہیں کیونکہ میں تو صرف الہامات اور اُن کے مفہوم کو لیتا ہوں باقی انہوں نے جو یہ لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پیشگوئی کو مبارک احمد پر چسپاں کیا اور وہ اجتہاد غلط نکلا۔میں اس بارہ میں مولوی صاحب کی بات کو تسلیم کر لیتا ہوں کہ چلو وہ پیشگوئی آپ نے مبارک احمد پر لگائی اور آپ کا اجتہا دغلط نکلا کیونکہ میری تشریح کا سب دارد مدار تو اللہ تعالیٰ کی وحی پر ہے نہ کہ مامور کے اجتہاد پر۔مگر اسی سلسلہ میں انہوں نے ایک نہایت افسوسناک حرکت کی ہے اور وہ یہ کہ اُنہوں نے اس جوش میں کہ وہ ہماری جماعت کو جھوٹا کہیں اپنی پانچویں دلیل کا ہیڈ نگ یہ قائم کیا ہے کہ۔الہام الہی کے بغیر مصلح موعود کی تعیین کرنے والے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لعنت کی ہے۔اور اس کا ثبوت اُنہوں نے یہ دیا ہے کہ:۔ہے۔حضرت مسیح موعود نے جس زور سے پسر موعود کے بارے میں الہام کا مطالبہ اپنے مخالفین سے کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بدوں کھلے کھلے الہامِ الہی کے کسی کو مصلح موعود قرار دینا ایک خطرناک غلطی ہے۔”حُجَّةُ الله“ میں جو سراج منیر کے بعد طبع ہوئی ذیل کے الفاظ آج ہمارے احباب کو بہت غور سے پڑھنے چاہئیں اور سوچنا چاہئے کہ وہ کن لوگوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں صفحہ ۱۰ پر فرماتے ہیں۔ہاں اگر اس پیشگوئی میں کوئی ایسا الہام میں نے لکھا ہے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ الہام نے اسی کو موعود لڑ کا قرار دیا تھا تو کیوں وہ الہام پیش نہیں کیا جاتا۔پس جبکہ تم الہام کے پیش کرنے سے عاجز ہو تو کیا یہ لعنت تم پر ہے یاکسی اور اور بالفرض اگر میری یہی مراد ہوتی تو میرا کہنا اور خدا کا کہنا ایک نہیں ہے۔میں انسان ہوں ممکن ہے کہ اجتہاد سے ایک بات کہوں اور وہ صحیح نہ ہو پُر میں پوچھتا ہوں کہ وہ خدا کا الہام کونسا ہے کہ میں نے ظاہر کیا تھا کہ پہلے حمل میں ہی لڑکا