انوارالعلوم (جلد 17) — Page 599
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۹۹ الموعود ساتھ ہوا۔ہماری جماعت میں جو بڑے لوگ تھے اُنہوں نے انکار کیا اور کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں یوسف نے ظاہر نہیں ہونا۔صرف فرق یہ ہے کہ یوسف کے بھائی آخر تائب ہوئے اور وہ یوسف پر ایمان لے آئے۔مگر میرے یہ بڑے بھائی جو یوسف کے بھائیوں سے بھی مخالفت میں بڑھ گئے ہیں ایمان نہیں لائے اور درحقیقت ایسا ہی ہونا چاہئے تھا کیونکہ وہاں تو یہ خبر دی گئی تھی کہ گیارہ ستارے اور سورج اور چاند یوسف کو سجدہ کر رہے ہیں۔مگر یہاں یہ خبر نہیں دی گئی کہ وہ بڑے بھائی سجدہ کریں گے بلکہ یہاں یہ خبر دی گئی تھی که شَاهَتِ الْوُجُوه - آے اُن کے منہ کالے کر دیئے جائیں گے دیکھو! یہ پیشگوئی کتنا بڑا نشان اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کا کیسا عظیم الشان ثبوت ہے۔آپ فرماتے ہیں يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُلَهُ اور پھر فرماتے ہیں اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تو لَنَالَهُ رَجُلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ فارسی الاصل لوگوں میں سے بعض رجال اُسے واپس لے آئیں گے اب ایک آنے والے کی خبر سُن کر جھوٹا شخص بھی فائدہ اُٹھانے کے لئے دعوی کر سکتا ہے مگر وہ ان دو باتوں کا ثبوت کہاں سے لائے گا کہ اولاد بھی ہو اور اُس کے کام کو چلانے والی اور اسلام کو پھیلانے والی ہو اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سچائی کا یہ کیسا زبر دست ثبوت ہے کہ لڑکا ہوا، پھر وہ ایسے حالات میں سے گزرا کہ اُس کی عمر خطرہ میں اور اُس کا علم صفر تھا، پھر خدا تعالیٰ نے اس کی مخالفت کروائی اور بڑے بڑے لوگوں کو اُس کے خلاف کھڑا کر دیا جنہوں نے یہاں تک کہا کہ ہم تو جاتے ہیں مگر چند دنوں کے بعد ہی تم دیکھو گے کہ یہاں عیسائی قبضہ کر لیں گے۔مگر ایک ایک کر کے وہ سب مخالفتیں ختم ہو گئیں اور آج اللہ تعالیٰ کا یہ عظیم الشان نشان نظر آ رہا ہے کہ ہزاروں لوگ یہاں جمع ہیں۔پس ایک ایک آدمی جو یہاں بیٹھا ہے وہ میری سچائی کا نشان اور اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو کچھ کہا تھا وہ پورا ہو گیا۔مولوی محمد علی صاحب کا پہلا اعتراض مولوی محمدعلی صاحب نے اس پیشگوئی کے متعلق لکھا ہے کہ موعود تین سو سال کے بعد آئے گا اس کا جواب میں دے چکا ہوں۔