انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 596 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 596

انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۹۶ الموعود دوسرا واقعہ دوسرا واقعہ یہ ہے کہ قادیان میں ایک دفعہ ایک دیسی عیسائی آیا جس کا نام جے میتھیوز تھا اور اُس کا ارادہ تھاوہ مجھے قتل کر دے۔یہاں سے جب وہ نا کام واپس کو ٹا تو اُس کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور اُس نے اُسے قتل کر دیا۔اس پر عدالت میں مقدمہ چلا اور اُس نے سیشن کورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ میرا ارادہ اپنی بیوی کو ہلاک کرنے کا نہیں تھا بلکہ میں مرزا صاحب کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔میں نے ایک جگہ کسی مولوی کی تقریر سنی جس نے ذکر کیا کہ قادیان کے مرزا صاحب بہت بُرے آدمی ہیں اور اُن میں یہ یہ بُرائیاں ہیں۔میں نے اُس کی تقریر کے بعد فیصلہ کیا کہ میں قادیان جا کر مرزا صاحب کو مارڈالوں گا۔چنانچہ میں پستول لے کر قادیان گیا اتفاقاً اُس روز جمعہ تھا۔جمعہ کے خطبہ میں چونکہ بہت لوگ اکٹھے تھے اس لئے مجھے اُن پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہوئی۔دوسرے دن میں نے سُنا کہ وہ پھیرو چیچی چلے گئے ہیں۔میں پستول لے کر اُن کے پیچھے یچے پھیرو چیچی گیا اور میں نے سمجھا کہ وہاں آسانی سے میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکوں گا۔مگر وہاں بھی میں نے دیکھا کہ اُن کے دروازہ پر ہر وقت پہرہ دار بیٹھے رہتے ہیں اس لئے میں واپس آ گیا۔گھر آ کر میرا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور میں نے اُسے مار ڈالا۔یہ سارا واقعہ اُس نے عدالت میں خود بیان کیا حالانکہ ہمیں کچھ علم نہیں تھا کہ کوئی شخص کس نیت اور ارادہ کے ساتھ ہمارے پاس آیا ہے لیکن ہر موقع پر اللہ تعالیٰ نے حفاظت کی اور اُسے حملہ کرنے میں نا کام رکھا۔تیسر ا واقعہ تیسرا واقعہ یہ ہے کہ احرار کی شورش کے ایام میں میں ایک دن اپنی کوٹھی دار الحمد میں تھا کہ ایک افغان لڑکا آیا اور اُس نے کہلا بھیجا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں۔میرے چھوٹے بچے اندر آئے اور اُنہوں نے بتایا کہ ایک لڑکا باہر کھڑا ہے اور وہ ملنا چاہتا ہے۔میں باہر نکلنے ہی والا تھا کہ میں نے شور کی آوازسُنی۔میں حیران ہوا کہ یہ شور کیسا ہے۔چنانچہ میں نے دریافت کرایا تو مجھے اطلاع دی گئی کہ یہ لڑ کا قتل کے ارادہ سے آیا تھا۔مگر عبدالاحد صاحب نے اُسے پکڑ لیا اور اُس سے ایک چھرا بھی انہوں نے برآمد کر لیا ہے۔میں نے عبدالاحد صاحب سے پوچھا کہ تمہیں کس طرح پتہ لگ گیا کہ یہ قتل کے ارادہ سے