انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 562 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 562

انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۶۲ الموعود ایسے شخص کے متعلق جس کی سیاسی دنیا میں کوئی خاص شہرت نہیں تھی ، اللہ تعالیٰ نے مجھے دو خبریں دیں ایک تو یہ کہ وہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو اپنے کسی کام کے لئے بلائیں گے اور دوسری یہ کہ وہ گورنمنٹ پنجاب میں وزارت کے عہدہ پر آجائیں گے۔ان میں سے ایک خبر تو معا انہی دنوں میں پوری ہوگئی اور دوسری خبر کچھ عرصہ کے بعد جا کر پوری ہوئی۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی وفات کی خبر (۸) آٹھویں خیر مجھے اللہ تعالی کی طرف سے حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی وفات کے متعلق ملی۔میں نے رویا میں دیکھا کہ میں گاڑی میں بیٹھا ہوا کہیں سے آ رہا ہوں کہ راستہ میں مجھے کسی نے بتایا کہ حضرت خلیفہ اسیح وفات پاگئے ہیں۔یہ ان دنوں کی بات ہے جبکہ حضرت خلیفہ اول بیمار تھے۔اُنہی ایام میں مجھے ایک ضروری کام کے لئے لا ہور جانے کی ضرورت محسوس ہوئی مگر اس رؤیا کی وجہ سے میں نے لاہور جانا ملتوی کر دیا اور میں نے بعض دوستوں سے ذکر کیا کہ میں جانے سے اس لئے ڈرتا ہوں کہ مجھے رویا میں گاڑی میں سوار ہونے کی حالت میں حضرت خلیفہ اول کی وفات کی خبر ملی ہے ایسا نہ ہو کہ میں باہر جاؤں اور یہ واقعہ ہو جائے۔پس میں نے اپنے سفر کو ملتوی کر دیا تا کہ یہ خواب کسی طرح ٹل جائے۔مگر انسان خدا تعالیٰ کے فیصلہ سے بچنے کی خواہ کس قدر کوشش کرے بعض دفعہ تقدیر پوری ہو کر رہتی ہے۔آپ کی بیماری کے ایام میں آپ کے حکم کے ماتحت جمعہ بھی اور دوسری نمازیں بھی میں ہی پڑھایا کرتا تھا۔ایک دن جمعہ کی نماز پڑھانے کے لئے میں مسجد اقصیٰ میں گیا اور نماز سے فارغ ہو کر تھوڑی دیر کے لئے میں اپنے گھر چلا گیا۔اتنے میں خان محمد علی خان صاحب کا ایک ملازم میرے پاس اُن کا پیغام لے کر آیا کہ وہ میرے انتظار میں ہیں اور اُن کی گاڑی کھڑی ہے۔چنانچہ میں اُن کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر اُن کے مکان کی طرف روانہ ہوا۔ابھی ہم راستہ میں ہی تھے کہ ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے کہا کہ حضرت خلیفہ امسیح فوت ہو گئے ہیں۔اس طرح وہ رویا پورا ہو گیا جو میں نے دیکھا تھا کہ میں گاڑی میں کہیں سے آ رہا ہوں کہ مجھے حضرت خلیفہ اسیح کی وفات کی خبر ملی ہے۔میں نے محض اس لئے کہ یہ خواب ٹل جائے باہر جانے سے اپنے آپ کو روکا مگر خدا تعالیٰ نے قادیان میں ہی اس کو پورا کر دیا۔