انوارالعلوم (جلد 17) — Page 409
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۰۹ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات طرف بندوں سے محبت کرنے والا ہو۔ایسا وجود سوائے انسان کے دنیا میں اور کوئی نہیں۔انسان میں اگر حیات پائی جاتی ہے تو دوسرے جانوروں میں بھی حیات پائی جاتی ہے، انسان دیکھتا ہے تو دوسرے جانوروں کی بھی آنکھیں ہوتی ہیں اور وہ بھی دیکھتے ہیں، انسان کے کان ہیں تو دوسرے جانوروں کے بھی کان ہوتے ہیں ، جس طرح انسان کھاتا پیتا ہے، اسی طرح وہ بھی کھاتے پیتے ہیں ، انسان میں چلنے اور دوڑنے کی صفت پائی جاتی ہے تو باقی جانور بھی چلتے پھرتے اور دوڑتے ہیں، انسان کے نرومادہ ہوتے ہیں تو باقی جانوروں میں بھی نرومادہ ہوتے ہیں اور وہ بھی بچے جنتے ہیں اور پالتے ہیں لیکن ایک چیز جو انسان کو باقی جانوروں سے ممتاز کرتی ہے اور جو چیز باقی جانوروں میں نہیں پائی جاتی وہ نسیت ہے جو بندے کو خدا سے ہوتی ہے۔انسانوں میں ہی وہ لوگ نظر آتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور اُن کو خدا تعالیٰ سے محبت کا ایسا تعلق ہوتا ہے کہ وہ ایک منٹ کے لئے بھی اُس کے دروازہ سے الگ نہیں ہوتے لیکن کسی حیوان میں یہ ملکہ نہیں پایا جاتا اس لئے حیوان اسی دنیا میں اپنی زندگی کو پورا کر لیتے ہیں اور مرنے کے بعد اُن کو دوبارہ زندگی نہیں ملتی لیکن انسان مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوتا ہے اور اپنی دائمی زندگی گزارنے کے لئے وہ ایک نئی سڑک پر قدم مارتا ہے جو سٹرک کبھی جنت میں سے ہو کر گزرتی ہے اور کبھی دوزح میں سے ہو کر گزرتی ہے۔پس انسان کے معنی ہیں دو محبتیں رکھنے والا وجود۔ایک خدا تعالیٰ سے محبت اور دوسرے بنی نوع انسان سے محبت۔چنانچہ اسی نام کی وجہ سے اسلام نے مذہب کی جو حقیقت بیان کی ہے وہ یہی ہے کہ مذہب اس لئے دنیا میں آتا ہے کہ انسان کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرے اور انسان کو بنی نوع انسان سے ہمدردی اور محبت کرنا سکھائے۔مذہب کی ساری تفاصیل یا خدا تعالیٰ سے محبت اور تعلق پیدا کرنے کے متعلق ہوتی ہیں اور یا بنی نوع انسان سے نیک تعلق رکھنے کے متعلق ہوتی ہیں۔نماز کیا ہے یہ اُس تعلق کا اور اُس محبت کا اظہار ہے جو بند سے اور خدا کے درمیان ہوتی ہے۔جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو یاد کرتی ہے جس طرح ایک بچہ اپنی ماں کو یاد کرتا ہے، جس طرح بھائی بھائی کو یاد کرتا ہے، جس طرح دوست دوست کو یاد کرتا ہے، جس طرح خاوند بیوی کو یاد کرتا ہے ، جس طرح بیوی خاوند کو یاد کرتی ہے اسی طرح ایک نیک انسان