انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 230 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 230

انوار العلوم جلد کا ۲۳۰ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں پوری ہوگئی ، شمالی امریکہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، جنوبی امریکہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، سیرالیون اِس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، گولڈ کوسٹ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، نائیجیر یا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، مصر اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی، کینیا کا لونی اِس بات پر گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہو گئی ، یوگنڈا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، زنجبار اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہو گئی ، ٹانگانیکا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، سیلون اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، ماریشس اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ،فلسطین اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، شام اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، روس اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، چین اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، جاپان اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ،سماٹرا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہو گئی ، جاوا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، ملایا اِس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، بور نیو اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، ایران اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، کا بل اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، ہندوستان کا گوشہ گوشہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔دنیا میں کون ایسا انسان ہے جس میں یہ طاقت ہو کہ وہ دلوں کو فتح کر سکے ، دنیا میں کون ایسا انسان ہے جولوگوں کو اس عظیم الشان قربانی پر آمادہ کر سکے۔یہ خدا تعالیٰ کا ہی ہاتھ تھا جس نے دنیا میں اس قدر تغیرات پیدا کئے ، یہ خدا کا ہی ہاتھ تھا جس نے لوگوں کے دلوں کو کھینچا اور انہیں اسلام کے لئے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو قربان کرنے کے لئے آمادہ کر دیا۔چنانچہ ایک طرف اگر خدا نے یہ خبر دی کہ وہ میرے ذریعہ دنیا میں اسلام کا نام روشن کرے گا تو دوسری طرف اس نے ایک غریب جماعت میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے وہ ایمان پیدا کر دیا جس کی مثال آج روئے زمین پر اور کوئی جماعت پیش نہیں کر سکتی۔ابھی ایک خطبہ جمعہ میں میں نے جماعت کے سامنے اعلان کیا کہ اسلام اس وقت تم سے خاص قربانی کا مطالبہ کر رہا ہے تم اگر خدا کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنی تمام جائداد میں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دو تا کہ