انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 229 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 229

انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۲۹ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں میں ذکر کیا گیا تھا اور میرے ذریعہ ہی دور دراز ملکوں میں خدائے واحد کی آواز پہنچے گی ، میرے ذریعہ ہی شرک کو مٹایا جائے گا اور میرے ذریعہ ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا۔خصوصاً مغربی ممالک جہاں تو حید کا نام مٹ چکا ہے وہاں میرے ذریعہ ہی اللہ تعالیٰ تو حید کو بلند کرے گا اور شرک اور کفر کو ہمیشہ کیلئے مٹا دیا جائے گا۔تب جبکہ خدا نے مجھے یہ خبر دیدی میں نے اس کا دنیا میں اعلان کرنا شروع کر دیا۔چنانچہ آج میں اس جلسہ میں اُسی واحد اور قہار خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے اور جس پر افتراء کرنے والا اس کے عذاب سے کبھی بیچ نہیں سکتا کہ خدا نے مجھے اسی شہر لاہور میں ۱۳ ٹمپل روڈ پر شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ کے مکان میں یہ خبر دی کہ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں اور میں ہی وہ مصلح موعود ہوں جس کے ذریعہ اسلام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا اور توحید دنیا میں قائم ہوگی۔پس یہ جلسہ اس غرض کیلئے کیا گیا ہے کہ آپ لوگوں کو بتایا جائے کہ وہ عظیم الشان پیشگوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۸۶ء میں فرمائی تھی پوری ہوگئی۔اس پیشگوئی کی صداقت پر وہ لاکھوں لوگ گواہ ہیں جو میرے ذریعہ اسلام پر قائم ہوئے ، جو میرے ذریعے توحید پر قائم ہوے، جو میرے ذریعہ خدا اور اس کے رسول کے والہ وشیدا بنے۔عیسائی اس بات کے گواہ رہیں کہ پیشگوئی پوری ہو گئی ، آریہ اس بات کے گواہ رہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، مسلمان اس بات کے گواہ رہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔آج سے اُنسٹھ سال پہلے خدائے علیم وخبیر نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر دی تھی کہ میرا ایک بیٹا ہوگا اور وہ دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، انگلستان اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، پین اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، اٹلی اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، برلن اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری گئی ، ہنگری اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، البانیہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، یوگوسلاویہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، پولینڈ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، زیکوسلواکیہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی