انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page x of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page x

انوار العلوم جلد کا تعارف کتب تمہارے مقابلے میں شکست کھا جائیں گے۔کوثر والا مؤمن بڑی شان والا ہوگا اور بادشاہوں کا بادشاہ ہو جائے گا۔اُس کا ہر دشمن ذلیل وخوار ہو گا۔(۳) بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۳ ء ) حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے یہ عظیم الشان تقریر مؤرخہ ۲۷/ دیسمبر ۱۹۴۳ء کو جلسہ سالا نہ قادیان کے موقع پر ارشاد فرمائی۔اس تقریر میں حضور نے درج ذیل امور پر روشنی ڈالی ہے۔ا۔سب سے پہلے احباب جماعت کو اپنی صحت کے متعلق آگاہ فرمایا۔۲۔دوسری جنگ عظیم پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی متعد د رؤیا کی روشنی میں اتحادیوں کی فتح کے آثار پیدا ہونے کی توقع ظاہر فرمائی۔اپنی بعض خوابوں کی روشنی میں جہاں اتحادیوں کی فتح کو یقینی قرار دیا وہاں اسلام، احمدیت کی ترقی کو اتحادیوں کی کامیابی کے ساتھ وابستہ قرار دیا یہی وجہ ہے کہ آپ نے اس تقریر میں احباب جماعت کو اتحادیوں کیلئے دعا اور ان کی عملی طور پر مدد کرنے کی طرف توجہ دلائی اور احمدیوں کو کثرت سے فوج میں بھرتی ہونے کی تحریک فرمائی۔۔اپنی دور رس نگاہ سے آئندہ پیش آمدہ حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے احباب جماعت کو بالعموم اور قادیان کے احمدیوں کو بالخصوص غرباء کیلئے غلہ جمع کرنے کی تحریک فرمائی تا کہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔- تحریک جدید پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور تحریک جدید کا پس منظر اور اس کی اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے احباب جماعت کو اپنے وعدہ جات جلد از جلد لکھوانے کی تحریک فرمائی اور چندہ تحریک جدید کی مدد سے سندھ میں ہزاروں ایکڑ زمین کی خریداری پر روشنی ڈالی۔آپ نے اس زمین کی خریداری کو ریز رو فنڈ قرار دیا جس کے نتیجہ میں آئندہ لاکھوں مبلغین کی تیاری کی نوید سنائی۔۵۔اس طویل تقریر کے آخر میں حضور نے درج ذیل ہدایات بیان فرمائیں۔(i) ایسی تمام بڑی جماعتوں کو جن کی تجنید کم از کم پانچ صدافراد پر مبنی ہے ہدایت فرمائی کہ ہر