انوارالعلوم (جلد 16) — Page 507
انوار العلوم جلد ۱۶ نظام تو وقت ضرور محسوس کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں یہ مادہ رکھا ہے کہ جس کام سے اُس کا ذاتی فائدہ ہو یا جس کام کے نتیجہ میں اُس کے ذریعہ سے دوسروں کا فائدہ ہو اس میں تو وہ دلچسپی لیتا ہے مگر جس کام کا فائدہ اُسے یا دوسروں کو کسی دوسرے کے ہاتھ سے پہنچے اُس میں وہ زیادہ دلچسپی نہیں لیتا۔جب تم کسی کے دماغ سے اس رنگ میں کام لو گے کہ خواہ اس کام کا نتیجہ اسے نظر آئے یا نہ آئے وہ کرتا چلا جائے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ اس کام میں دلچسپی نہیں لے گا کیونکہ دلچسپی نتیجہ نظر آنے سے ہوتی ہے۔اب تو جو شخص تعلیم حاصل کرتا ہے وہ سمجھتا ہے اگر میں ایم۔اے ہو گیا یا یونیورسٹی امتحان میں فرسٹ (FIRST) نکل آیا تو مجھے کوئی اعلیٰ ملازمت مل جائے گی یا کوئی خیال کرتا ہے کہ میں فوج میں لیفٹینٹ ہو جاؤں گا، کوئی خیال کرتا ہے میں ای۔اے۔سی ہو جاؤں گا، کوئی خیال کرتا ہے میں بڑا تاجر ہو جاؤں گا اور اس طرح خود بھی روپیہ کماؤں گا اور اپنے ماں باپ اور بیوی بچوں کی بھی خدمت کروں گا۔اس وجہ سے وہ اپنی تعلیم میں بڑی دلچسپی لیتا ہے لیکن فرض کرو یہ محرک جاتا رہے اور حکومت فیصلہ کر دے کہ جس قدر طالب علم پڑھ رہے ہیں سب کو پندرہ پندرہ روپے ملیں گے جو پرائمری پاس ہو اُسے بھی پندرہ روپے ملیں گے، جو پرائمری فیل ہو اُسے بھی پندرہ روپے ملیں گے، جو ایم۔اے پاس ہوا سے بھی پندرہ روپے ملیں گے اور جو انٹرنس پاس ہوا سے بھی پندرہ روپے ملیں گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ پیدا ہوگا کہ دماغ کی کاوش، محنت اور جوش سب ختم ہو جائے گا اور ایک عام انسان کہے گا مجھے محنت کی کیا ضرورت ہے۔میرا دوست روز سینما دیکھتا ہے میں بھی کیوں سینمانہ دیکھا کروں اور کیوں ایم۔اے بنے کی کوشش کروں۔ایف اے تک ہی تعلیم حاصل کر کے کیوں نہ ختم کر دوں۔جب مجھے آخر میں پندرہ روپے ہی ملنے ہیں تو زیادہ تعلیم حاصل کرنے اور زیادہ جد وجہد کرنے کی کیا ضرورت ہے۔بہت تھوڑی تعداد ایسے لوگوں کی نکلے گی جنہیں علم سے ذاتی شغف ہو اور جنہیں اگر مار پیٹ کر بھی تعلیم سے ہٹانا چاہیں تو وہ نہ ہیں۔زیادہ تر ایسے لوگ ہی نکلیں گے جو ان حالات میں تعلیم سے دلچسپی لینا ترک کر دیں گے اسی طرح ہر فن کے لوگ اپنے اپنے فن میں دلچسپی لینا ترک کر دیں گے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آہستہ آہستہ انسانی دماغ کرنا شروع ہو جائے گا اور وہ خواص جو نسلاً بعد نسل منتقل ہوتے چلے جاتے ہیں مٹ جائیں گے۔یہ مت سمجھو کہ باپ کے خواص بیٹے میں منتقل نہیں ہو سکتے کیونکہ تجر بہ بتا تا ہے کہ جولوگ بوم سم