انوارالعلوم (جلد 16) — Page 504
۳۱ انوار العلوم جلد ۱۶ نظام تو ہٹلر بالشوزم کے خلاف پروپیگنڈے کا چھٹا ذریعہ یعنی پھر ایک اور نظریہ انظر اور مسولینی نے پبلک کو جوش آرین نسل کے لئے استحقاق حکومت کے خیال کی اشاعت دلانے اور ان کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے یہ پھیلایا کہ دُنیا میں ارتقاء کے مسئلہ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دُنیا میں سب سے بہتر چیز ہی آگے بڑھتی ہے اور اس کے بڑھنے سے ہی دُنیا کا ہرا گلا قدم ترقی کی طرف جاتا ہے۔اسی نظریہ کے ماتحت اس نے کہا کہ چونکہ آرین نسل سب قوموں سے زیادہ قابل ہے اس لئے جرمن نسل کو خصوصاً اور باقی آرین نسلوں کو عموماً آگے لانا چاہئے۔اس موقع پر میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ ہٹلر اس بات میں پنڈت دیا نند کا شاگرد ہے کیونکہ سب سے پہلے پنڈت دیانند صاحب نے ہی یہ خیال پھیلایا کہ آرین نسل سب نسلوں سے اعلیٰ ہے بہر حال جرمن چونکہ آرین نسل میں سے ہیں اور آرین نسل ہٹلر کے اصول کے مطابق سب سے اچھی ہے اس لئے ہٹلر نے لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ جو اعلیٰ نسل ہوا سے ہی حکومت ملنی چاہئے۔وہ کہتا ہے دیکھو ! لوگ اچھا گھوڑا پیدا کرتے ہیں ، اچھی گائے پیدا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ناقص گھوڑوں اور ناقص گائیوں کی بجائے اعلیٰ عمدہ نسل کے گھوڑے اور گائیں رکھیں پھر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ حکومت میں اس امر کو مد نظر نہیں رکھا جاتا اور اس بات کو نظر انداز کیا جاتا ہے کہ دنیا میں زیادہ قابل لوگ ہی حکومت کے اہل ہوتے ہیں۔چونکہ اس وقت ہماری نسل سب سے اعلیٰ ہے اس لئے ہمارا حق ہے کہ ہم دوسروں کو غلام بنا کر رکھیں جیسے انسان گدھے کو غلام بنا کر رکھتا ہے۔یہ تو نہیں ہوتا کہ وہ گدھے کے تابع ہو کر چلے جس طرح گدھے کو اپنے ماتحت رکھنا ظلم نہیں کہلا سکتا اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کو اپنے ماتحت کریں اور اُن پر حکومت کریں۔یہ نظریہ بھی لوگوں کو بڑا پسند آیا اور اس طرح ہٹلر اور مسولینی کے ساتھ اُن کا تمام ملک ہو گیا۔خلاصہ یہ کہ غربت کے دُکھ درد کو دور کرنے کے لئے اس وقت تین تحریکیں دُنیا میں زور پر ہیں۔موشلزم کے ذریعہ انگلستان، فرانس اول برسر اقتدار ممالک کی سوشلزم جو آہستہ اور امریکہ کے مزدوروں کو فائدہ آہستہ اپنے ملکوں میں غرباء کو زیادہ حقوق دلانے اور حکومت کو ملک کی دولت پر زیادہ تصرف دلانے کی تائید میں ہے یہ تحریک انگلستان، فرانس