انوارالعلوم (جلد 16) — Page 469
انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور علاوہ میں نے ایک ٹریکٹ بھی لکھ لیا ہے۔خط و کتابت کے لئے بھی دوستوں نے اپنے نام دیئے ہیں اور امید ہے جلدی کام شروع کیا جا سکے گا۔اس کے بعد میں تحریک جدید کے امانت فنڈ کی طرف دوستوں تحریک جدید کا امانت فنڈ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں پہلے اس فنڈ میں جمع شدہ روپیہ کی واپسی پر جو پابندیاں تھیں وہ دُور کر دی گئی ہیں اور اب جس وقت کوئی دوست چاہے اپنا روپیہ واپس لے سکتا ہے آج جمع کرا کے اگر کوئی چاہے تو گل بھی واپس لے سکتا ہے۔اگر دوست اس فنڈ میں امانتیں جمع کراتے رہیں تو بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جس طرح وہ اور بنکوں میں روپیہ جمع کراتے ہیں اس میں بھی کر سکتے ہیں جب چاہیں روپیہ واپس بھی مل سکتا ہے اس سے ان کو ثواب بھی حاصل ہو گا، اس سے جو فوائد سلسلہ کو پہنچ سکتے ہیں وہ میں پہلے کئی بار بیان کر چکا ہوں۔تحریک جدید کے چندہ میں مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ اس وقت تک تحریک جدید کا چندہ ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپیہ کے وعدے آچکے ہیں پچھلے سال جو تحریک جدید کے لحاظ سے کامیاب ترین سال سمجھا جاتا ہے ۳۱/ جنوری تک اتنے وعدے آئے تھے گویا اس سال بہت سے دوستوں نے پہلے وقت میں وعدے کئے ہیں اور بعض دوستوں نے اپنے وعدوں میں معقول زیادتی بھی کی ہے۔مجھے امید ہے کہ جس طرح گزشتہ سال اکثر دوستوں نے بروقت ادائیگی کی ہے اس سال بھی کریں گے وعدہ کرنے والے دوستوں کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو اپنے وعدوں کو جلد ادا کردیں پنجاب کی جماعتوں کے وعدوں کے لئے ۳۱ / جنوری آخری تاریخ ہے اس وقت تک ساڑھے تین سو جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے ابھی وعدے نہیں بھجوائے اُن کو چاہئے کہ ۳۱ / جنوری تک وعدے بھجواد میں جیسا کہ میں کئی بار بتا چکا ہوں۔تحریک جدید کے چندہ سے تبلیغ کے لئے مستقل فنڈ مہیا کیا جارہا تحریک جدید کے چندہ سے ہے اور اس سے سندھ میں قریباً ساڑھے تین سو مربع اراضی خریدی گئی ہے اس رقبہ میں سے بعض کی جُزوی قیمت ادا ہو چکی تبلیغ کے لئے مستقل فنڈ ہے اور ۸۵ مربع کی پوری قیمت ادا ہو چکی ہے اور امید ہے کہ اس سال اور بھی رقبہ آزاد ہو سکے گا دوستوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ اگلے سال تک ساری کی ساری زمین آزاد ہو سکے یہ اگر ہو گیا تو گویا ۱۸ لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ قائم ہو جائے گا بہت عرصہ ہوا میں نے ۲۵ لاکھ کے ریزرو فنڈ کی تحریک کی تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۰،۱۸ لاکھ کا فنڈ قائم