انوارالعلوم (جلد 16) — Page 468
بعض اہم اور ضروری امور انوار العلوم جلد ۱۶ کر سکتیں۔آخر سوچنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ مضمون کا تب کو لکھوا دیا کروں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں بڑی کامیابی ہوئی ہے اور بڑی جلدی کام ہونے لگا ہے۔جنہوں نے دیکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ اس طرح لکھے ہوئے اور میرے ہاتھ کے لکھے ہوئے میں فرق نہیں۔اس طرح بعض اوقات میں نے ساٹھ ساٹھ کالم مضمون لکھوادیا ہے اور امید ہے کامیابی ہوگی مشکل یہ ہے کہ مضامین اس طرح اُلجھتے ہیں کہ جیسے ایک خزانہ کے اندر دوسرا خزانہ منفی ہو اور آٹھ رکوع میں ہی پانچ سو صفحات ختم ہو گئے ہیں اور اتنا بھی مضامین کا گلا گھونٹ گھونٹ کر کیا گیا ہے۔پہلے تجویز تھی کہ تین سورتیں پہلی جلد میں ختم ہو جائیں، پھر یہ خیال کیا کہ دوسورتیں پہلی جلد میں ختم کی جائیں ، بعد میں خیال آیا کہ صرف سورہ بقرہ ہی پہلی جلد میں ختم کی جائے مگر اب یہ بھی مشکل نظر آتا ہے میں بہت سی باتیں چھوڑتا بھی ہوں چونکہ ابتدائی مضمون ہے اس لئے یہ بھی خیال ہے کہ ممکن ہے تفصیل آگے فائدہ دے اس لئے ہر بات بیان کرنی پڑتی ہے اور اس لئے پانچ سو صفحات میں صرف آٹھ رکوع ختم ہوئے ہیں۔جیسا کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں کاغذ کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے اور اس وقت گیارہ بارہ گُنا زیادہ ہو چکی ہے مجھے خدا تعالیٰ نے سمجھ دے دی اور میں نے انور صاحب کو کہا کہ کاغذ ا کٹھا خرید لیں انہوں نے خرید لیا اور اس سے بہت فائدہ رہے گا۔کاغذ چونکہ سلسلہ کے روپیہ سے خریدا گیا ہے اس لئے سلسلہ کو بھی فائدہ ہوگا اور مجھے بھی ثواب ملے گا۔اگلی جلد اگر جنگ کے دوران میں چھپوائی گئی تو ممکن ہے اس کی قیمت پندرہ روپیہ تک ہو۔میں نے تحریک جدید والوں کو ہدایت کی تھی کہ جتنے فرمے چھپ چکے ہیں ان کی چار پانچ جلدیں سی کر دفتر میں رکھ دیں۔تاکہ کوئی دوست پڑھنا چاہے تو پڑھ سکے اور جن کو زیادہ شوق ہے انہیں کچھ تسلی ہو جائے۔تبلیغ خاص کی تحریک اس کے بعد میں جلیبی خاصکے متعلق کچھ کہا چاہتا ہوں اس میں جماعت نے بڑی قربانی کا نمونہ دکھایا ہے جب اس کا اعلان کیا گیا تھا اُس وقت و الفضل کے خطبہ نمبر کی قیمت اڑھائی روپیہ سالانہ تھی مگر اب الفضل والے کہتے ہیں کہ ساڑھے سات روپیہ سالانہ قیمت ہوگی اور انہوں نے اس کا حساب بھی پیش کر دیا ہے۔اس وقت مختلف جگہوں کے دوست بیٹھے ہیں اگر وہ سمجھیں کہ اس سے کم قیمت میں اخبار مہیا ہونے کی کوئی صورت ہے تو وہ بتادیں۔میں نے سنا ہے بعض شہروں میں کاغذ کا سٹاک ہے اگر ستا کاغذ ملنے میں وہ کوئی مدد کر سکیں تو بتادیں بہر حال یہ پرچے جلدی جاری کرا دیئے جائیں گے۔اس کے