انوارالعلوم (جلد 16) — Page 383
سیر روحانی (۳) انوار العلوم جلد ۱۶ تمہارے سلاسل اور آہنی طوق تمہاری گردنوں سے دُور کر دے گا۔تم پھر دنیا میں سر بلند ہو گے، پھر اپنی گردن فخر سے اونچی کر سکو گے، پھر ایک عزت اور وقار کی زندگی بسر کر سکو گے۔لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ اتنا چھوٹا سا کام بھی اُس کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا، پس آؤ ہم اُس کے حضور جھکیں اور اُسی سے یہ التجا کریں کہ اے ہمارے آقا! تو ہمیں اپنی محبت سے حصہ دے، تو اپنے عشق کی آگ ہمارے دلوں میں سلگا ، تو اپنے نور کی چادر میں ہم کو لپیٹ لے اور ہر قسم کی شیطانی راہوں سے بچا کر ہمیں اپنے قرب اور اپنی محبت کے راستوں پر چلا، کیونکہ حقیقی حریت وہی ہے جو تیری غلامی میں حاصل ہوتی ہے اور بدترین غلامی وہی ہے جو تجھ سے دُوری کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔پس آؤ اس چھوٹی حریت کے خیالات کو جو دنیا میں بدترین غلامی پیدا کرنے کا موجب ہیں اپنے دلوں سے دُور کرو اور جلد سے جلد اُس خدائی آواز پر جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ بلند ہوئی ہے اپنی جانیں اور اپنے اموال اُس کے حضور پیش کر دو تا کہ تمہیں حقیقی آزادی میسر ہو اور تمہاری وساطت سے پھر باقی دنیا کو بھی شیطان کی غلامی سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل ہو جائے۔ا عبس: ۲۰ تا ۲۲ الحج : ۸،۷ بخاری کتاب احاديث الانبياء باب ماذكر عن بني اسراءيل البقرة : ۹ ک هود : ۱۱۲ ه التوبة : ١٠٠ النباء : ٣٧ ا بنی اسراءیل : ۶۴ - المعارج: ۳۶ ۱۳ الكهف : ۵۰ المؤمن : ۴۱ ١٢ آل عمران : ١١ الصفت : ۷۹ تا ۸۱ ۱۴ الصفت :۱۳۰ تا ۱۳۲ ها الانبياء : ۹۲ العنكبوت: ۲۸ كا الانعام : ۸۴ تا ۹۱ 19 الحشر : اا اقرب الموارد الجزء الثانى صفحہ ۷۹ ۸ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء ال الرعد : ۲۴ ۲۵۰ ۲۲ طپنچے : طنچہ کی جمع۔پستول۔چھوٹی بندوق التوبة : ااا ۲۴ بخارى كتاب الزكوة باب اتَّقُوا النَّارَ وَ لَوُ بِشِقِّ تَمْرَةٍ الاحزاب : ۵۷